Urdu News

تیروپتی بالاجی مندر کی تعمیر جموں و کشمیر کے لیے ایک نئے آغاز کی علامت

منوج سنہا

تیروپتی بالاجی مندر کی تعمیر جموں و کشمیر کے لیے ایک نئے آغاز کی علامت

داخلی امور کے مرکزی وزیر مملکت جی۔کشن۔ریڈی نے کہا ہے کہ تیروپتی بالاجی مندر کی تعمیر جموں و کشمیر کے لیے ایک نئے آغاز کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت حکومت میں جموں و کشمیر اور لدّاخ میں ہر حلقے اور شعبے میں مجموعی ترقی نظر آئے گی۔

 انہوں نے کہا کہ کورونا وبا نے ترقیاتی عمل اور جموں و کشمیر اور لداخ کے لیے حکومت کے منصوبوں کی رفتار کو کم کیا ہے، لیکن امید ظاہر کی کہ جموں میں اس پُر وقار مندر کا سنگِ بنیاد رکھے جانے سے جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر ترقی ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں مزکری وزیر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں صورت حال قابو میں ہے اور گزشتہ دو سال کے دوران دہشت گردی کا کوئی بڑا واقعہ رونما نہیں ہوا ہے۔وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جموں میں سری وینکٹیش سوامی مندر کا سنگِ بنیاد رکھے جانے سے جموں و کشمیر میں ایک نئی شروعات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس مندر کی تعمیر سے جموں و کشمیر میں ترقی اور امن کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

Recommended