چوہتر ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، کلچرل یونٹ کشمیر، محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ نے آج ایک حب الوطنی پر مبنی مشاعرہ منعقد کیا جس میں کئی اسکولوں اور کالجوں کے طلباء نے اپنی حب الوطنی پر مبنی نظمیں سنائیں۔
مشاعرہ کا مقصد طلبہ میں شاعرانہ صلاحیتوں کو تلاش کرنا تھا۔کلچرل آفیسر کشمیر برہان حسین نے طلباء کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر جشن منانے سے ملک کے نوجوانوں اور بچوں کو اس عظیم قوم کے اتحاد اور سالمیت کی اہمیت سے آگاہ کرنے میں مدد ملتی ہے اور ہر ایک کو اپنی اس قوم پر فخر کرنے کا موقع ملتا ہے۔
تقریب کی میزبانی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کلچرل آفیسر سید شکیل شان نے کہا کہ یوم جمہوریہ 2023 کے موقع پر تقریبات کے سلسلہ کو منعقد کرنے کا مقصد ہندوستانی آئین کی اہمیت اور اس میں درج حقوق، فرائض اور فنکشنل طریقہ کار کے بارے میں بیداری پھیلانا ہے۔
مشاعرہ کا فیصلہ ساہتیہ اکیڈمی یوا پرسکار ایوارڈ یافتہ اور کشمیر کے معروف نوجوان شاعر ساگر نذیر نے کیا۔ شعری مقابلے میں حصہ لینے والے تعلیمی اداروں میں امر سنگھ کالج سری نگر، گرین ویلی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ سری نگر، جے کے پولیس پبلک اسکول، آر پی اسکول مالا باغ، لیجنڈز اسکول آف ایجوکیشن اور کیسیٹ ایکسپیریمنٹل اسکول سری نگر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس سیریز کے تمام شرکاء اور فاتحین کو یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب 2023 کے بعد میگا ایونٹ میں اعزاز سے نوازا جائے گا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…