Urdu News

وزیر ثقافت محترمہ اوشا ٹھاکر نے کیا اردو اکادمی کے ضلع وار پروگرام “سلسلہ” کے کیلنڈر کا رسم اجراء

وزیر ثقافت محترمہ اوشا ٹھاکر نے کیا اردو اکادمی کے ضلع وار پروگرام "سلسلہ" کے کیلنڈر کا رسم اجراء

مدھیہ پردیش اردو اکادمی نے محکمہ ثقافت کے کیلنڈر میں نشان زد ضلع ہیڈ کوارٹرس پر منعقد ہونے والی اپنی ضلع وار سرگرمی “سلسلہ” کا تاریخ وار کیلنڈر تیار کیا ہے. جس کا رسم اجراء وزیر ثقافت و سیاحت محترمہ اوشا ٹھاکر کے ہاتھوں عمل میں آیا۔

وزیر ثقافت محترمہ اوشا ٹھاکر نے اس طرح ریاست کے سبھی ادیبوں، فنکاروں اور شاعروں تک پہنچنے کے لیے اردو اکادمی کی اس کوشش کی تعریف کی اور ضلع وار پروگراموں کے انعقاد میں تعاون کرنے والے ضلع کوآرڈینیٹرس کو اپنی طرف سے نیک خواہشات ارسال کیں۔

اردو اکادمی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرت مہدی نے بتایا کہ ضلع وار پروگرام منعقد کرنے کا مقصد ریاست کے سبھی ضلعوں، تحصیلوں،بلاکوں اور گاؤوں کے ادیبوں، فنکاروں اور شاعروں کی شمولیت کو یقینی بنانا ہے۔

Recommended