تہذیب و ثقافت

دادا میاں کا پانچ روزہ عرس آج سے شروع

لکھنو (ابوشحمہ انصاری)

حضرت دادا میاں نے انسانیت کے حوالے سے دنیا کے سامنے ایسی مثالیں پیش کیں جس کی روشنی ہر طرف بکھری ہوئی ہے۔ آپ نے اپنی مختصر سی عمر میں اتنا کام کر دکھایا، اس کی مثال ملنا مشکل ہے۔

اس کی جیتی جاگتی مثال ملک و بیرون ملک میں لاکھوں کی تعداد میں پھیلے ہوئے ان کے مریدین و عقیدت مند ہیں۔ دادا میاں کی پیدائش 25 ربیع الاول 1284ھ مطابق 1867ء میں اتر پردیش کے رام پور کے قصبہ بھینسونڑی میں ایک علمی میں گھرانے میں ہوئی۔

ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد 1886 میں فوج میں ملازمت اختیار کر لی۔ اسی درمیان بنگال میں 1896 میں حضرت سیدنا مولانا عبدالحی ہے چئگامی کے مرید ہوگئے۔

پھر خلافت اور اجازت کے بعد 1905 میں لکھنؤ محلہ صدر بازار میں قیام کیا۔ دادا میاں کی وفات 24 ربیع الاول تین 1911 بروز اتوار لکھنؤ میں ہوئی۔ اپنی پسند کی جگہ مال ایونیو میں مدفون ہوئے۔

درگاہ کے سجادہ نشین سید صباحت حسن شاہ نے بتایا کہ رواں برس 5 روزہ عرس بڑی شان و شوکت کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ 115 ویں عرس کا آغاز ہوچکا ہے۔اس میں ذکر ،میلاد شریف طرحی مشاعرہ ،چادر پوشی ،حلقہ ذکر ،محفل سماع ،غسل و صندل کے پروگرام کا اہتمام ہوگا۔

اس کے دوران آل انڈیا سمینار کا پروگرام بھی ہوگا جس کا عنوان تربیت مریدین اور شاہ رضا اور خانقاہی مزاج ہے اس کے ذریعے دادا میاں کی تعلیمات کو لوگوں کے سامنے لایا جائے گا جس میں عالم دین مفتی سید عارف اقبال خطاب کریں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago