دہلی کے ڈپٹی میئر آل محمد قبال نے آج شب قدر کے موقع پر اپنے لاؤلشکر کے ساتھ دہلی گیٹ قبرستان کا دورہ کیا۔انہوں نے قبرستان کے عملے سے قبرستان کے حالات پوچھے اور
قبرستان میں آنے والے لوگوں سے ان کی پر یشانیاں بھی سنیں جن کو جلد سے جلد حل کرانے کی انہوں نے افسران بالاکوہدایت دی۔ان کے ہمراہ وارڈ142جنگپورہ کی کونسلر ساریکا چودھری بھی موجود تھیں۔
ان کے قافلے میں دہلی میونسپل کارپوریشن کے محکمہ صفائی،باغبانی،انجینئرنگ،مین ٹننس،ورکس اور دہلی جل بورڈ کے افسران بھی شامل تھے۔بعد ازاں انہوں نے قبرستان مہندیان کا بھی دورہ کیا۔
دہلی گیٹ قبرستان میں انہوں نے قبرستان کے منشی مشکور راشد،بلال احمد اور دیگر ملازمین سے قبرستان کے احوال جانے۔قبرستان میں آنے والے لوگوں نے ان سے پرانے دفتر کے سامنے پرانی سبیل کا پانی قبروں پر بھرنے کی شکایت کی جس پر انہوں نے دہلی جل بورڈ کے افسران کو یہاں پائپ لائن ڈالنے کی ہدایت دی۔
اس کے علا وہ قبرستان اور اس کے آس پاس صفائی ستھرائی کو یقینی بنا نے کی بھی ہدایت دی۔ انہوں نے دہلی جل بورڈ کے افسران کو پانی کے دو ٹینکر بھی قبرستان کے اندر اور باہر لگانے کی ہدایت دی۔
ڈپٹی میئر آل محمد اقبال اور کونسلر ساریکا چودھری نے ملک کے تمام شہریوں کو ہولی اور شب بارات کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ یہ وہ دونوں تہوار مل جل کر منائیں،بھائی چارے اور امن وامان کی فضاکو قائم رکھیں۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…