غالب انسٹی ٹیوٹ کی ذیلی شاخ ہم سب ڈرامہ گروپ اور فاطمہ اکیڈمی کے زیر اہتمام ڈرامہ بچوں کے غالب کا انعقاد کیا گیا۔
غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد نے اس موقع پر کہا کہ غالب انسٹی ٹیوٹ نے غالب شناسی کی روایت کو ہر سطح پر مستحکم کرنے کے لیے اقدام کیے ہیں۔
غالب کو بچوں کے درمیان لانا اور ان کی کارکردگی کے ذریعے غالب شناسی کی روایت کو آگے بڑھانا اس ڈرامے کا مقصد ہے۔مجھے ایک عرصے سے خواہش تھی کہ اس طرح کا ڈرامہ منعقد کیا جائے۔
مجھے نہایت خوشی ہے کہ ہم سب ڈرامہ گروپ کی چیرپرسن ڈاکٹر رخشندہ جلیل نے بھی میری اس تجویز کو پسند فرمایا۔انھوں نے فاطمہ اکیڈمی کے ذمہ داروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس اکیڈمی نے مختصر مدت میں ایسے طلبا تیار کیے ہیں جنھوں نے اپنی کارکردگی سے ہم سب کو متاثر کیا۔ اس ڈرامے میں بچوں نے سارے کردار ادا کیے اور غالب کے بر محل اشعار پیش کر کے ناظرین کو محظوظ کیا۔