پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے یوم پیدائش عید میلادالنبی پوری عقیدت اور احترام کے ساتھ آج منایا جارہا ہے۔ اس موقع پرراجدھانی دہلی کے مسلم اکثریتی علاقوں میں جلسے جلوس اور پھل، مٹھائیاں اور کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کی جارہی ہے اور خوشیاں منائی جا رہی ہیں۔
مرکزی عید میلاد النبی کمیٹی شیرخان کے قریب ایک بڑے مذہبی جلسے کا انعقاد کیاگیا جس میں بڑی تعداد میں سبھی سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں نے حصہ لیا۔
اس جلسے کے بعد یہاں سے ایک عظیم الشان جلوس نکالا گیا۔جس میں پرانی دہلی اور آس پاس محلوں سے بھی بنائی گئی جھانکیوں وغیرہ کو جلوس میں شامل کیا گیا۔
جلوس میں پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے وابستہ یادیں اور ان کے ذریعے کئے گئے کام کو ظاہر کرنے والی جھانکیاں کو نکالا گیا۔ بارش کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد نے پورے جوش و خروش کے ساتھ جلوس میں شرکت کی۔ جلوس میں شامل لوگ مذہبی نعرے بھی لگا رہے تھے۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی مرکزی عید میلادالنبی کمیٹی کی جانب سے خراب موسم کے باوجود باڑہ ہندو راؤ میں مذہبی جلوس نکالا گیا۔ جس میں علماء کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اور دوسرے مذاہب جس میں گروؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
جلوس میں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین نے بھی شرکت کی۔جلوس کے مرکزی شرکاء میں قومی جنرل سکریٹری بی جے پی اقلیتی مورچہ صابر علی، سابق ایم پی جے پرکاش اگروال، سابق مرکزی وزیر جگدیش ٹائٹلر، دہلی حکومت کے فوڈ اینڈ سیول سپلائیز کے وزیر عمران حسین، سابق ایم پی جے پرکاش اگروال شامل تھے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…