تہذیب و ثقافت

ملک بھر میں پوری عقیدت کے ساتھ ادا کی گئی نماز عید الفطر، امن اور خوش حالی کے لیے خصوصی دعائیں

عیدگاہوں اور مساجد میں امن اور خوشحالی کے لیے کی گئی خصوصی دعا

قومی راجدھانی دہلی سمیت ملک بھر میں عیدالفطر کا تہوار دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے۔ آج صبح لوگوں نے عیدگاہوں اور بڑی مساجد میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔ دہلی کی تاریخی شاہجہانی جامع مسجد میں مسلمانوں کی بڑی تعداد نے نماز ادا کی۔ یہاں نماز عید کا وقت صبح ساڑھے چھ بجے تھا۔

پرانی دہلی کی شاہی مسجد فتح پوری میں صبح 7.30 بجے نماز عید ادا کی گئی۔ عید کی نماز شاہی عیدگاہ باڑہ ہندو راؤ میں صبح 8 بجے ادا کی گئی ہے۔ نماز عید کے بعد ملک و دنیا میں امن و امان کی دعائیں مانگی گئیں اور لوگوں نے ایک دوسرے سے گلے مل کر عید کی مبارکباد دی۔

شاہی امام سید احمد بخاری نے تاریخی جامع مسجد میں عید کی نماز پڑھائی۔ اس موقع پر انہوں نے ملک میں امن و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔ اس پر لوگوں نے آمین کی صدائیں بلند کیں۔ جامع مسجد کے باہر مختلف قسم کے پکوانوں، کھلونوں وغیرہ کے اسٹالز لگے تھے۔ اس دوران بچوں نے طرح طرح کے پکوانوں کا لطف لیا اور جھولے جھول کر مستی کی۔

امام مفتی مکرم احمد نے شاہی مسجد فتح پوری میں نماز عید ادا کرائی۔ اس موقع پر ڈاکٹر مفتی مکرم احمد نے اللہ کے حضور التجا کی اور خصوصی دعا کی۔ نماز کے دوران انہوں نے ملک میں امن و خوشحالی کے ساتھ ساتھ باہمی بھائی چارے اور انسان دوستی کا پیغام دیا۔

نماز عید کے لیے سب سے زیادہ ہجوم باڑہ ہندو راو واقع شاہی عیدگاہ پر نظر آیا۔ یہاں عید کی نماز صبح آٹھ بجے ادا کی گئی۔ عیدگاہ پر کافی دیر تک لوگوں کا ہجوم دیکھا گیا اور لوگوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر عید کی مبارکباد دی۔ عیدگاہ کے باہر بچوں کے لیے چاٹ، سموسے، مٹھائی کے اسٹال لگے ہوئے تھے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے لیے جھولے وغیرہ کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ پرانی دہلی کی مختلف مساجد میں بھی نماز عید ادا کی گئی ہے۔ دہلی کی اہم درگاہیں، درگاہ حضرت نظام الدین اولیا ، درگاہ حضرت بختیار کاکی رحمتہ اللہ علیہ، درگاہ خواجہ باقی باللہ،درگاہ حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی، درگاہ حضرت شاہ ابوالخیر، درگاہ فیض الٰہی میں بھی مسلمانوں نے پوری عقیدت کے ساتھ نماز عید ادا کی۔

مشرقی دہلی کے مسلم آبادی والے علاقوں سیلم پور، جعفرآباد، مصطفی آباد، ویلکم، کراول نگر، شاہدرہ، سیما پوری، کردم پوری، شاستری پارک، گاندھی مارکیٹ، لکشمی نگر، شکرپور، منڈاولی میں مختلف مقامات پر مساجد اور عیدگاہوں میں نماز عید ادا کی گئی۔

جنگ پورہ، بھوگل، بستی حضرت نظام الدین، جامعہ نگر، ابوالفضل انکلیو، ذاکر نگر، اوکھلا، گووند پوری، تگھڑی، ہمدرد نگر، سنگم وہار، تغلق آباد، بدر پور، ساکیت، حوض رانی، مہرولی، چھتر پور، مدنگیر، خانپور، اتم نگر، جنک پوری، سیتا پوری، کنجھا والا، کیراڑی، سلطان پوری، جہانگیر پوری، وزیرآباد، یمنا وہار وغیرہ کی مساجد میں بھی نماز عید ادا کی گئی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago