تہذیب و ثقافت

انجمن محبان اردو ہند قطر کے نئے عہدیداران کا انتخاب،ندیم ماہر باتفاق رائے صدر منتخب

انجمن محبان اردو ہند قطر نے گزشتہ روز اتوار 14 مئی 2023 کو بانی   ابراہیم خان کمال اور چیئرمین   حسن عبد الکریم چوگلے کی سرپرستی میں نئے عہدیداروں کے انتخاب پر تبادلہ خیال کے لیے ایک اجلاس کا انعقاد کیا۔

اجلاس میں موجود تمام اراکین نے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا  کہ دوحہ کے نامور اور پرجوش شاعر   ندیم ماہر 15 مئی 2023 سے نئے صدر ہوں گے نیز   عزیز نبیل (جنرل سیکریٹری) ، اسامہ شمسی (جوائنٹ سکریٹری) اور نیاز اعظمی (میڈیا سکریٹری) کو منتخب کیا گیا۔ نئے صدر کی طرف سے جلد ہی اراکین کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ انجمن محبان اردو ہند، قطر کا قیام 2005 میں اردو زبان کو فروغ دینے کے مقصد سے کیا گیا تھا۔

انجمن اپنے قیام کی تاریخ سے قطر میں اردو کی ترویج کے لیے سرگرم عمل ہے۔ انجمن کے بینر تلے اب تک چودہ عالمی مشاعروں کے علاوہ ماہانہ نشستیں اور درجن بھر سے زائد کتابوں کی اشاعت عمل میں آچکی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago