Urdu News

ڈاکٹر ذاکر حسین:حیات و خدمات‘کے موضوع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ میں نمائش کا انعقاد

ڈاکٹر ذاکر حسین:حیات و خدمات‘کے موضوع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ میں نمائش کا انعقاد

نئی دہلی ،09فروری (انڈیا نیرٹیو)

ڈاکٹر ذاکر حسین،سابق صدرجمہوریہ ہند،سابق شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ایک سو چھبیسویں یوم پیدائش کی یاد میں آج ’ڈاکٹر ذاکر حسین:حیات و خدمات‘ کے موضوع پر ڈاکٹر ذاکرحسین سینٹرل لائبریری میں ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر ذاکر صاحب سے متعلق حاشیہ نگاری کی فہرست کے ساتھ عالمانہ مضامین و مقالات بعنوان:ڈاکٹر ذاکر حسین:کتابیات کا بھی اجرا کیا گیا۔

 ڈین،اسٹوڈینٹس ویلفیئر پروفیسر ابراہیم نے آفیشیئٹنگ یونیورسٹی لائبریرین ڈاکٹر سفیان احمد،اسٹاف اور دیگر مہمانوں کی موجودگی میں نمائش کا افتتاح کیا۔پروفیسر ابراہیم نے کہاکہ وہ ایک مثالی شخصیت کے مالک تھے انھوں نے روایت اور جدید تعلیم دونوں کو ملا دیا۔

ڈاکٹر ذاکرحسین نے بطور علمی ہستی،سیاست داں اور فلاح کار کے ملک اور سماج کے لیے جو اہم خدمات انجام دی ہیں انھیں ڈاکٹر سفیان احمد نے اجاگر کیا۔

آرکائیو کی تصاویر کے توسط سے ذاکر صاحب کی زندگی کے مختلف گوشوں اور پہلوؤں کو اور بطور شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ،ماہر تعلیم اور سوشل سائنٹسٹ ان کی جو خدمات رہی ہیں ان کو نمائش کے لیے رکھا گیا تھا۔نمائش میں رکھی گئی کتابوں سے پی ایچ ڈی تھیسس،ان کی تقاریر ا ور خطابات سمیت ان کی ادبی خدمات کا بھی اندازہ ہوتاہے۔

اس نمائش کو پندرہ فروری دوہزار تئیس تک نمائش ہال (گراؤنڈ فلور)ڈاکٹر ذاکر حسین لائبریری میں دیکھا جاسکتاہے۔

Recommended