Urdu News

معروف شاعر نجیب احمد لاہور میں وفات پا گئے۔

اردو اور پنجابی کے معروف شاعر، نجیب احمد

 معروف شاعر نجیب احمد لاہور میں وفات پا گئے۔

اللھم اغفر
اردو اور پنجابی کے معروف شاعر، نجیب احمد کا اصل نام محمد طفیل ہے اور وہ 8 اگست 1946ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے تھے۔ شعری مجموعے ’عبارتیں‘ اور ’زرِ ملال‘ کے نام سے شائع ہوچکے ہیں۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انھیں 14 اگست 2014ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔
اللّٰہ غریق رحمت فرمائے۔
ان کے چند اشعار ملاحظہ ہوں:
کس نے وفا کے نام پہ دھوکا دیا مجھے
کس سے کہوں کہ میرا گنہ گار کون ہے
اک تری یاد گلے ایسے پڑی ہے کہ نجیبؔ
آج کا کام بھی ہم کل پہ اٹھا رکھتے ہیں
زمیں پہ پاؤں ذرا احتیاط سے دھرنا
اکھڑ گئے تو قدم پھر کہاں سنبھلتے ہیں
پھر یوں ہوا کہ مجھ پہ ہی دیوار گر پڑی
لیکن نہ کھل سکا پس دیوار کون ہے
موت سے زیست کی تکمیل نہیں ہو سکتی
روشنی خاک میں تحلیل نہیں ہو سکتی
مری زمیں مجھے آغوش میں سمیٹ بھی لے
نہ آسماں کا رہوں میں نہ آسماں میرامعروف شاعر نجیب احمد لاہور میں وفات پا گئے۔
اللھم اغفر
اردو اور پنجابی کے معروف شاعر، نجیب احمد کا اصل نام محمد طفیل ہے اور وہ 8 اگست 1946ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے تھے۔ شعری مجموعے ’عبارتیں‘ اور ’زرِ ملال‘ کے نام سے شائع ہوچکے ہیں۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انھیں 14 اگست 2014ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔
اللّٰہ غریق رحمت فرمائے۔
ان کے چند اشعار ملاحظہ ہوں:

کس نے وفا کے نام پہ دھوکا دیا مجھے
کس سے کہوں کہ میرا گنہ گار کون ہے

اک تری یاد گلے ایسے پڑی ہے کہ نجیبؔ
آج کا کام بھی ہم کل پہ اٹھا رکھتے ہیں

زمیں پہ پاؤں ذرا احتیاط سے دھرنا
اکھڑ گئے تو قدم پھر کہاں سنبھلتے ہیں

پھر یوں ہوا کہ مجھ پہ ہی دیوار گر پڑی
لیکن نہ کھل سکا پس دیوار کون ہے

موت سے زیست کی تکمیل نہیں ہو سکتی
روشنی خاک میں تحلیل نہیں ہو سکتی

مری زمیں مجھے آغوش میں سمیٹ بھی لے
نہ آسماں کا رہوں میں نہ آسماں میرا
( باسط خٹک ، خیبر پختون خوا )

Recommended