Urdu News

ہندوستان کی آزادی کی 75ویں سالگرہ کے جشن کے موقع پراردواکادمی، دہلی میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد

تصویر میں وائس چیئرمین اکادمی حاجی تاج محمد، گورننگ کونسل کے ممبران، اکادمی کے اسٹاف اور این سی سی کیڈٹ کے ممبران

آزادی کی 75ویں سالگرہ کے جشن کے موقع پر اردو اکادمی، دہلی کے احاطے میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اکادمی کے وائس چیئرمین حاجی تاج محمد نے گورننگ کونسل کے ممبران اور اکادمی کے اسٹاف کے ساتھ پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر این سی سی کیڈٹ نے اپنی ٹیم کے ساتھ شرکت کی اور مارچ پاسٹ کیا۔ این سی سی کیڈٹوں کی تیاری میں جناب محمد ناصر اور محترمہ ساریکانے سرگرم حصہ لیا۔

اس موقع پر اکادمی کے وائس چیئرمین حاجی تاج محمد نے مبارک باد دیتے  ہوئے کہا کہ آج ہندوستان آزادی کی 75ویں سالگرہ کا جشن منارہا ہے، یہ وہی تاریخی دن ہے جب ہندوستان کو انگریزی حکومت سے آزادی ملی تھی۔ اس دن ہم سبھی مجاہدین آزادی کو یاد کرتے ہیں جنھوں نے ملک کے لیے اپنا سب کچھ قربان کردیا، اسی سلسلے میں پورے ملک میں جھنڈا پھہرایا جاتا ہے۔ میں پروگرام میں موجود سبھی ممبران اور مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ لوگ اس پرچم کشائی کی تقریب میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر گورننگ کونسل کے ممبران جناب اسرار قریشی، جناب جاوید رحمانی، جناب نفیس منصوری  اور شبانہ خان نے بھی اظہارِ خیال کیا اور  مبارکباد پیش کی۔

اس تقریب میں اکادمی کے اسٹاف کے ساتھ ساتھ ممبران گورننگ کونسل میں جناب اسرار قریشی، جناب جاوید رحمانی، جناب سلیم صدیقی،محترمہ رخسانہ خان،جناب نفیس منصوری، محترمہ شبانہ خان بھی موجود تھے۔پروگرام میں دہلی کی کئی سرکردہ شخصیتوں نے بھی شرکت کی۔

Recommended