تہذیب و ثقافت

گنپتی اتسو پر آر آر آر اور پشپا چھایا نشا،ایکشن اوتار میں نظر آئی گنیش کی مورتی

ساؤتھ کے مشہور ہدایت کار ایس ایس راجامولی کی فلم ‘آر آر آر’ ریلیز کے پانچ ماہ بعد بھی لوگوں پر چھائی ہوئی ہے، وہیں گنیش اتسو میں بھی اس کا رنگ چڑھتا ہوا نظر آرہا ہے۔

اس بار گنپتی بپا فلم کے مرکزی اداکار رام چرن کے مشہور ایکشن اسٹیپس اور فلم پشپا کے مرکزی اداکار اللو ارجن کے ہک اسٹیپ کو اپناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

بدھ سے ملک بھر میں گنیش چترتھی کا تہوار بڑی دھوم دھام سے شروع ہو گیا ہے۔ ہر پنڈال میں  گنیش کے مجسمے  مختلف ڈیزائن  میں دیکھے جا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کچھ پنڈال میں  گنیش بھی فلمی روپ میں نظر آ رہے ہیں۔

اس سے متعلق کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں بپا کا روپ آر آر آر’ میں رام چرن کی طرح نظر آرہا ہے۔ اس کے علاوہ کئی پنڈالوں میں بپا ساؤتھ کی سپرہٹ فلم پشپا

کے مرکزی اداکار الو ارجن کے ”میں جھکے گا نہیں“ کے ہک اسٹیپ میں بھی نظر آرہے ہیں۔ ان مورتیوں کو دیکھنے کے شوقین لوگوں نے پنڈال میں جانے کی تیاریاں کر لی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ آر آر آر میں رام چرن کے علاوہ ساؤتھ سپر اسٹار جونیئر این ٹی آر، بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اور عالیہ بھٹ نظر آئے تھے۔ فلم میں ایسے کئی زبردست ایکشن سین تھے جنہوں نے لوگوں کا دل جیت لیا۔

یہ فلم رواں سال 7 جنوری کو ریلیز ہوئی تھی۔ وہیں 17 دسمبر 2021 کو ریلیز ہونے والی فلم پشپا اصلی ڈاکو ویرپن کی کہانی پر مبنی ہے، جس نے تامل ناڈو اور کرناٹک کے جنگلات پر 40 سال تک راج کیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago