گنیش چتورتھی کاتہوار ملک بھر میں جوش وخروش کےساتھ منایاجارہاہے ،اہم شخصیات نے پیش کی مبارک باد

آج ملک بھر میں گنیش چتورتھی کا تہوار جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس دن لوگ اپنے گھروں میں بھگوان گنیش کی ’استھاپنا‘ کرتے ہیں ۔ دس دن تک جاری رہنے والا گنیش چتورتھی کا تہوار 19 ستمبر کو گنیش کی مورتی کے ’وسرجن‘ کے ساتھ اختتام پذیر ہوتا ہے ۔ملک کی ریاستوں بالخصوص مہاراشٹر، گجرات، تلنگانہ، کرناٹک، آندھراپردیش، تامل ناوڈ میں گنیش تہوارجوش وخروش کے ساتھ منائے جاتاہے۔ ممبئی میں کئی دلکش گنیش بنڈل بنائے گئے ہیں۔

اس موقع پر صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ کوویڈ قوانین پر عمل کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کریں۔ صدر نے ٹویٹ کیا اور لکھا گنپتی بپا موریا! گنیش چتروتی کے موقع پر تمام اہل وطن کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ میری خواہش ہے کہ ویگنہارتا گنیش کوویڈ 19 کے خلاف ہماری کوششوں کو کامیاب بنائے اور سب کو خوشی اور امن سے نوازے۔ آئیے ہم سب اس تہوار کو کوویڈ دوستانہ طریقے سے منائیں۔

وزیراعظم نریندرمودی نے ملک کے باشندوں کو گنیش چتورتھی کے موقع پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے جمعہ کے روزایک ٹویٹ پیغام میں کہا ’’ آپ سبھی کو گنیش چتورتھی کی مبارکباد ۔ یہ مقدس تہوار ہر کسی کی زندگی میں خوشی ، امن ، خوش قسمتی اور تند رستی لے کر آئے۔ گنپتی بپا موریا‘‘۔

आप सभी को गणेश चतुर्थी की मंगलकामनाएं। यह पावन अवसर हर किसी के जीवन में सुख, शांति, सौभाग्य और आरोग्य लेकर आए। गणपति बाप्पा मोरया!

— Narendra Modi (@narendramodi) September 10, 2021

نائب صدرایم وینکیا نائیڈونےگنیش چتورتھی کے موقع پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے جمعہ کے روز دعا کی کہ بھگوان گنیش ہماری تمام پریشانیاں دور کریں ۔مسٹر نائیڈو نے یہاں جاری کے ایک پیغام میں کہا کہ شری گنیش حکمت، خوشحالی اور خوش قسمتی کی علامت ہیں ۔ انہوں نے کہا ’’گنیش چتورتھی کے مقدس موقع پر ملک کے تمام باشندوں کو مبارکباد ۔ شری گنیش ہماری تمام پریشانیاں دور کریں اور تمام رکاوٹیں دور کریں ‘‘۔

کوویڈ کی وجہ سے احتیاط کی درخواست

کوویڈ 19 کی پابندیوں اور پروٹوکول کے درمیان 10 دن تک جاری رہنے والاگنیش چتورتھی تہوار بہت دھوم دھام سے منایا جائے گا۔ ماہرین بالخصوص مہاراشٹر میں لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عوامی اجتماعات سےدور رہیں۔ پچھلے سال بھی ، کوویڈ 19 وبا کی وجہ سے ، ملک کے کئی حصوں میں گنیش چتورتھی کے پروگراموں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ممبئی میں دفعہ 144 نافذ

ممبئی پولیس نے 10 سے 19 ستمبر تک سی آر پی سی (CrPC) کی دفعہ 144 کے تحت جمعرات کو ممبئی میں کرپابندیاں نافذ کی ہے تاکہ عوامی اجتماعات پر پابندی لگائی جا سکے۔ ممبئی پولیس نے کہا ہے کہ پانچ سے زیادہ لوگ ایک جگہ جمع نہیں ہو سکتے۔ گنپتی کے جلوس کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ ممبئی میں عقیدت مندوں کو بھگوان گنیش کے درشن آن لائن کرنے ہوں گے اور وہ شہر بھر کے پنڈالوں میں نہیں جا سکتے۔

یوپی میں گنیش مورتی کی تنصیب پر پابندی

اس کے ساتھ ہی اتر پردیش حکومت نے لوگوں کوگنیش چتورتھی گھر پر منانے اور عوامی مقامات پر مورتی نہ لگانے کا مشورہ بھی دیا۔ کرناٹک حکومت نے گنیش چتورتھی کے لیے ہدایات بھی جاری کی ہیں ، صرف ان اضلاع میں جشن منانے کی اجازت دی ہے جہاں کوویڈ 19 مثبت شرح 2 فیصد سے کم ہے۔ تلنگانہ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ حیدرآباد کی حسین ساگر جھیل میں پلاسٹر آف پیرس سے بنے بھگوان گنیش کی مورتیوں کو وسرجن کی اجازت نہ دے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago