غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام اردو فارسی اور موسیقی کلاسز کے مشترکہ اجلاس کو بزم غالب کے عنوان سے منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس میں موسیقی کلاسز کے استاد جناب عبد الرحمٰن اور موسیقی کلاس کے کچھ طلبا نے غزلیں پیش کیں۔
اس موقع پر غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد نے کہا کہ غالب انسٹی ٹیوٹ میں ان کلاسز کا سلسلہ 1998سے شروع ہوا تھا اور اس زمانے میں بھی اس کی کافی مقبولیت تھی۔ درمیان میں یہ سلسلہ منقطع ہو گیا تھا۔
اس بار کلاسز چوں کہ آن لائن ہیں لہٰذا بیرون ملک سے بھی طلبا اس میں شریک ہوتے ہیں اور ہم ان سے مشورے بھی لیتے ہیں۔ اس طرح یہ بیچ بھی اپنی اختتامی منزل سے قریب ہے۔
میں ان کلاسز کے استاد جناب طاہرالحسن صاحب جو اردو اور فارسی کی تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور استاد عبدالرحمٰن جو موسیقی کے فن سے طلبا کو واقف کرا رہے ہیں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
استاد عبدالرحمٰن، موسیقی کلاس کے طلبا اور استاد عبدالرحمٰن کی ٹیم کی بہترین کار کردگی سے حاضرین بہت محظوظ ہوئے اور ان کے فن کی داد دی۔