Urdu News

عظیم ریسلر ’گاما پہلوان‘ کو گوگل نے ڈوڈل بنا کر خراج عقیدت پیش کیا

عظیم ریسلر ’گاما پہلوان‘ کو گوگل نے ڈوڈل بنا کر خراج عقیدت پیش کیا

ریسلنگ کی دنیا میں پچھلی صدی میں جن کا نام سب سے اوپر اور سر فہرست نظر آتا ہے وہ ہیں گاما پہلوان۔ غیر منقسم ہندوستان میں گاما پہلوان کو عظیم ریسلر کا خطاب حاصل ہے۔جن کا کوئی ثانی نہیں ہے۔آج گوگل نے بھی ڈوڈل بنا کر بر صغیر کے عظیم ریسلر ’گاما پہلوان‘ کو    خراجِ عقیدت پیش کیا  ہے۔گاما پہلوان کے 144 ویں یوم پیدائش پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کیے جانے والے سرچ انجن گوگل کی جانب سے اپنے لوگو کی جگہ گاما پہلوان کا ڈوڈل بنا کر اْنہیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ غلام محمد بخش بٹ عرف ’گاما پہلوان‘ بائیس مئی 1878 کو متحدہ ہندوستان کے پنجاب شہر امرتسر میں پیدا ہوئے تھے، وہ 52 سال تک ریسلنگ میں ناقابل شکست رہے تھے، انہیں گزشتہ صدی کا کامیاب ترین ریسلر کہا جاتا تھا۔

گاما پہلوان نے کیریئر میں چھوٹی بڑی پانچ ہزار باوٹس لڑی تھیں، گاما پہلوان   ہندوستان کے عظیم ترین پہلوان  میں شمار کئے جاتے ہیں ، جبکہ  تقسیم ہند کے بعد وہ پاکستان منتقل ہوگئے تھے۔

Recommended