Urdu News

سنت رویداس کی تعلیمات کی معنویت پہلے سے کہیں زیادہ آج، صدرجمہوریہ کووند اور وزیر اعظم مودی نے پیش کی خراج عقیدت

سنت روی داس

صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے  منگل کو گرو رویداس جینتی کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امن اور بھائی چارے کی ان کی تعلیمات کی معنویت آج پہلے سے کہیں زیادہ  ہے۔

ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا، ”گرو رویداس جی کے یوم پیدائش کے پرمسرت موقع پر، میں تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ گرو رویداس ایک عظیم سنت، کوی اور سماجی مصلح تھے۔ انہوں نے اپنے بھکتی کے گیتوں کو سماجی برائیوں کو دور کرنے اور معاشرے میں ہم آہنگی لانے کا ذریعہ بنایا۔ ان کا شمار بھکتی تحریک کے عظیم سنتوں میں ہوتا ہے“۔

انہوں نے پیغام میں کہا، ”گرو رویداس جی نے تمام لوگوں کو بغیر کسی تفریق کے باہمی محبت اور برابری کے ساتھ برتاؤ کرنے کا پیغام دیا۔ امن اور بھائی چارے کی ان کی تعلیمات کی معنویت آج پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ ایک روشن خیال روحانی شخصیت اور عظیم سماجی مصلح کے طور پر، گرو رویداس جی نے لوگوں کو عقیدت اور رواداری کا منتر دیا“۔

ہم وطنوں سے اپیل کرتے ہوئے، صدر نے کہا، ”آئیے ہم سب گرو رویداس جی کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے مساوات، ہم آہنگی اور بھائی چارے پر مبنی معاشرے کی تعمیر میں اپنی بھرپور شراکت داری کا عہد کریں“۔

وزیر اعظم نے سنت روی داس کی تعلیمات کو یاد کیا

انہوں نے کہا کہ کاشی میں ان کے مقدس مقام پر تعمیراتی کام بڑی شان و شوکت کے ساتھ جاری ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل  کے روز سنت روی داس کے یوم پیدائش کے موقع پر کہا کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی ذات پرستی اور چھواچھوت جیسی بری رواجوں کو ختم کرنے کے لیے وقف کر دی۔ ان کی حکومت ہر قدم اور ہر منصوبے میں انہی کی روح کو شامل کر کے آگے بڑھ رہی ہے۔ اسی سلسلے میں کاشی میں ان کی یاد میں ان کے مندر کی تعمیر کا کام پوری شان و شوکت کے ساتھ جاری ہے۔

اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بدھ کو عظیم سنت گرو رویداس جی کا یوم پیدائش ہے۔ انہوں نے معاشرے میں ذات پات اور چھواچھوت جیسی برائیوں کو ختم کرنے کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی۔ یہ ہم سب کے لیے باعث ترغیب ہے۔

اس موقع پر انہیں  سنت رویداس جی کے مقدس مقام کے بارے میں کچھ باتیں یاد آرہی ہیں۔ 2016 اور 19 میں انہیں وہاں ماتھاٹیکنے اور لنگر چھکنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ ایک رکن پارلیمنٹ ہونے کے ناطے انہوں نے فیصلہ کیا تھا کہ اس زیارت گاہ کے ترقیاتی کاموں میں کوئی کوتاہی نہیں ہونے دی جائے گی۔

اپنے آخری ٹویٹ میں، وزیر اعظم نے ایک ٹی وی چینل کی ایک ویڈیو نیوز رپورٹ شیئر کی ہے، جس کا عنوان ہے 'کاشی میں پی ایم مودی کا عزم، سنت روی داس مندر کی تزئین کاری‘۔

Recommended