گیانواپی مسجد میں سخت سیکورٹی کے درمیان سروے شروع، تہہ خانے کا سروے مکمل

مسجد سے ایک کلومیٹر دور تک بیریکیڈنگ، آمد ورفت پر روک، کسی خطرے کی آہٹ تو نہیں؟

گیانواپی۔ شرینگار گوری معاملے میں کمیشن (سروے) کی کارروائی ہفتہ کے روز  سخت سیکورٹی کے درمیان شروع ہوگئی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر گیانواپی مسجد کمپلیکس سے ایک کلومیٹر دورتک بیریکیڈنگ لگا کر نقل و حرکت پر روک لگا دی ہے۔ گودولیا اور میداگن سے آنے والی تمام گاڑیوں کو دوسرے راستے کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

شری کاشی وشوناتھ مندر کے احاطے میں آنے والے عقیدت مندوں کی باریکی سے جانچ کے بعد ہی داخلہ دیا جا رہا ہے۔ گیانواپی مسجد کمپلیکس میں ایڈوکیٹ کمشنر اجے مشرا اور مدعی اور مدعاعالیہ کی طرف سے تقریباً 52 لوگ گیانواپی مسجد کے احاطے کے اندر گئے ہیں۔ سروے ٹیم کے تمام افراد کے موبائل باہر جمع کرالئے گئے ہیں۔ ٹیم نے احاطے میں بنے دوسرے تہہ خانے کا سروے مکمل کر لیا ہے۔ دونوں کی ویڈیو گرافی کرائی  گئی ہے۔ ٹیم نے سب سے پہلے گراونڈ فلور پر  گرل کے قریب ویڈیو گرافی کی۔ احاطے کی ویڈیو گرافی کے لیے خصوصی کیمروں اور لائٹس کا انتظام کیا گیا۔

سروے ٹیم آج صبح تقریباً آٹھ بجے گیٹ نمبر 4 سے گیانواپی کمپلیکس کی مسجد میں داخل ہوئی۔ ریاست کے ڈی جی پی اور چیف سکریٹری سروے کی نگرانی کر رہے ہیں۔ دوپہر 12 بجے تک سروے کا کام ہونا تھا۔ مندر کے آس پاس کی تمام دکانیں بھی بند ہیں۔

گیانواپی مسجد کمپلیکس میں وشو ویدک سناتن سنگھ کے جتیندر سنگھ بسین اور پانچوں خواتین میں سے چار مدعی جن میں منجو ویاس، سیتا ساہو، ریکھا پاٹھک اور لکشمی دیوی بھی موجود ہیں۔ مسجد میں داخل ہونے سے پہلے جتیندر سنگھ بسین نے میڈیا کے نمائندوں سے کہا کہ کمیشن کی کارروائی آج سے شروع ہوگی۔ دو بار کارروائی کوروکاگیا تھا۔ تین دن تک کاروائی کرنے کا وقت ہمیں ملا ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ کام مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی اور کل اتوار ہونے کے بعد بھی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔

پیر کو بھی کارروائی جاری رہے گی اور رپورٹ 17 تاریخ بروز منگل کو عدالت میں پیش کی جانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی اور کارروائی مکمل نہ ہوئی تو 17 تاریخ کو بھی عدالت سے اجازت لے کر کارروائی مکمل کرکے رپورٹ درج کرائی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ عدالت نے حکم دیا ہے کہ کمیشن کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ عدالت نے سروے کرانے کی ذمہ داری ایڈوکیٹ کمشنر اجے مشرا کو سونپی ہے۔ ان کے ساتھ خصوصی کورٹ کمشنر وشال سنگھ اور اسسٹنٹ کورٹ کمشنر اجے پرتاپ سنگھ بھی ہیں۔ میڈیا کو گیانواپی کمپلیکس میں اور مین گیٹ سے تقریباً ایک کلومیٹر کے فاصلے پر روک دیا گیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago