حج2022: فارم جمع کرنے کا ایک اور موقع، 22/اپریل2022تک بھرے جائیں گے فارم

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین جناب مختار احمد نے اپنے ایک پریس بیانیے میں بتایا کہ سعودی حکومت کے فیصلے کے مطابق دو سال کے وقفے کے بعدحج2022 کے لیے سعودی باشندگان کے ساتھ دیگر ممالک کے عازمین بھی حج کی ادائیگی کرسکیں گے۔ بشرطیکہ عازمین حج کی عمر 65سال سے زائد نہ ہو۔اس صورت میں ایسے حضرات جنہوں نے حج2022کے لیے پہلے حج کے لیے درخواست دی ہے اور ان کی عمر 65سے سال سے زائد ہے ان کی درخواستوں کو منسوخ کرنا ہوگا۔

حج کمیٹی آف انڈیا سے جاری سرکلر نمبر12(Haj-2022)مورخہ09/اپریل2022 کے مطابق 65سال سے زائد درخواستوں کی منسوخی کے بعد ان کی جگہ نئے فارم بھرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے جو 22/اپریل2022تک جاری رہے گا۔ خواہشمند حضرات کے پاس 22/اپریل2022تک کی تاریخ کا جاری کیا ہوا مشین ریڈیبل پاسپورٹ ہونا لازمی ہے۔ جبکہ پاسپورٹ کے قابل قبول ہونے کی میعاد حسب دستور31/دسمبر2022ہی رہے گی۔

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین جناب مختار احمد کے مطابق حج کمیٹی کی جانب سے حج منزل،ترکمان گیٹ آصف علی روڈ،نئی دہلی پر درخواست گذار عازمین کے لیے آن لائن فارم بھرنے اور جمع کرنے اور اس سلسلے میں مہیا سہولیات بدستور جاری رہیں گی۔کسی بھی پریشانی کی صورت میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے فون نمبر011-23230507پر بھی دفتری اوقات میں رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ اپنے گھر سے حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ:  www.hajcommittee.gov.inاورگوگل پلے اسٹور کے تحت موبائل ایپ     "Haj Committee of India"پر بھی حج فارم آن لائن بھر ا جاسکتا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago