بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)
مدرسہ جامعہ مدینۃ العلوم رسولی ضلع بارہ بنکی میں بلہرہ کی سابق چیئرپرسن اور موجودہ نمائندہ چیئرپرسن ایازخان کی والدہ محترمہ قریشہ بیگم کے انتقال پُرملال پر تمام طلبہ کو جمع کرکے ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں مدرسہ کے استاد مولانا محمداخلاق ندوی نے جامعہ کےمینیجرحافظ ایاز احمد کےحکم سے مرحومہ کے لیے رحمت و مغفرت کی دعا فرمائی۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے تمام صغیرہ و کبیرہ گناہوں کو معاف فرمائے۔ ان کے درجات کو بلند فرمائے ، ان کو اعلیٰ علیین میں جگہ نصیب فرمائے۔ اور ان کے پسماندگان خصوصاً ایاز خان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔
واضح ہو کہ محترمہ قریشہ بیگم کی موت سے علاقے میں غم کی لہر ہے۔ علاقے پر مرحومہ کی انمٹ نقوش ہیں۔ یہی وجہ ہے دور دراز پھیلے ان کے اعزہ و اقارب نے مغفرت کے لیے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا۔ مرحومہ نیک صفت اور انسان دوست تھیں۔ اللہ پاک لواحقین کو صبر جمیل اور مرحومہ کی مغفرت فرمائے! آمین