Urdu News

ہوتا نہیں جو خود کے گناہوں پہ شرمسار،دبستانِ عزیزکی ماہانہ شعری نشست منعقد

دبستانِ عزیزکی ماہانہ شعری نشست منعقد

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)

پٹیل تیراہے کہ قریب دبستانِ عزیز کے سکریٹری آدرش بارہ بنکوی کی رہائش گاہ پر ایک شعری نشست منعقد ہوئی۔اس موقع پر کوی اشوک سینی نے کہا کہ اس طرح کی چھوٹی موٹی نشستوں کا اہتمام ہوتے رہنا چاہیے۔

اس طرح کے پروگرام سے آپسی پیار محبت اور قومی یکجہتی کو فروغ ملتا ہے۔ اس موقعے پر کہے جانے والے اشعار نذرِ قارئین ہیں۔

یوں رہ کے ساتھ-ساتھ بھی ہم اجنبی رہے

 جیسے بجھی ہو پیاس مگر تشنگی رہے

آدرش بارہ بنکوی

میری صداقتوں کا جہاں میں ہے وہ وقار

مجھ پر مرے حریف بھی کرتے ہیں اعتبار

ڈاکٹر ریحان علوی

تمہارے مون کا میں ارتھ کیا سمجھوں

کہ تم پاشاڑ سے بھی بڑھ گئے دو چار ڈگ  آ گے اشوک سینی

وردا بھان کشوری سے ملنے جب برسانے آئے کانحا ہولی کے رنگ میں رنگی ہوئی رادھا کو بھی نا پہچانا

 جیتندر سریواستو، جیت

اس موقع پر سلمان، صغیر ،منا، جاوید، ببلو، معراج، جگدیش ،لالا ہری رام، یوگیش اور رامانج  سامعین کے طور پر موجود رہے۔

Recommended