Urdu News

صوفی ازم نے ہندوستان میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو کیسے دیا فروغ؟

صوفی ازم نے ہندوستان میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دیا

تصوف نے ہندوستان میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے میں غیر معمولی کردار ادا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اطیب اختر نے کیا وہ آج البلا غ ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقد مذاکرہ کو خطاب کررہے تھے،انھوں نے کہا کہ تصوف نے ہمیشہ جنونی اور انتہاپسند تشریحات کی مخالفت کی ہے۔

اتحاد سالمیت اور تنوع کے دفاع میں تصوف کی توجہ ہمیشہ عقائد کے اتحاد پر مرکوز رہی ہے،انھوں نے مزید کہا کہ مذہب اسلام کی توحید ہی تعلیمات سے متصادم ہوئے بغیر دیگر موجودہ ہندوستانی عقائد کے ساتھ نمایاں طور پر تعامل کیا ہے اور ایک بڑے حلقے کو متاثر کیا اور اپنے لئے جگہ بنائی۔

مزارات پر مقیم صوفیہ اکرام نے اپنے مذہب کا دعویٰ کرنے کے علاوہ رفتہ رفتہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن عالم کے لیے مشعل راہ بن گئے جس کے نتیجہ میں ہندو بڑی تعداد میں درگاہوں پر جا کر زیارت کرتے ہیں اور صوفی سنتوں سے ہدایات بھی لیتے ہیں انکا یہ عمل بین المذاہب رابطہ اور بھائی چارہ کا سبب بنتا ہے۔

اطیب اختر خواجہ نے کہا کہ صوفی بزرگ اور رہنما جیسے معین الدین چشتی اور نظام الدین اولیاء  نے بین المذاہب مکالمے اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ اپنی تعلیمات کی بنیاد پر، صوفی رہنما مختلف مذہبی روایات کے درمیان مشترکات اور تنوع کے لیے رواداری اور احترام کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔

صوفی احکامات اپنی بین المذاہب اور بین الثقافتی سرگرمیوں کے لیے جانا جاتا ہے، جیسے کہ بین المذاہب کانفرنسوں اور مکالموں کی میزبانی کرنا۔ تصوف میں سماجی خدمت کی ایک مضبوط روایت بھی ہے، جو افراد اور برادریوں کی فلاح و بہبود کو فروغ دیتی ہے، چاہے ان کا کوئی بھی مذہب ہو۔

Recommended