Urdu News

ابوظہبی کے 13ویں آرٹ میلے میں ہندوستان بھی شریک

ابوظہبی کے 13ویں آرٹ میلے میں ہندوستان بھی شریک

اس سال ابوظہبی آرٹ فیئر کے 13ویں ایڈیشن میں 19 ممالک نے شرکت کی ہے۔ ان ممالک میں ہندوستان بھی شامل ہے۔محکمہ ثقافت و سیاحت کے زیر اہتمام ہونے والے میلے میں 190 سے زائد عالمی فنکار 600 سے زائد فن پارے پیش کریں گے۔ اس ایڈیشن میں کولمبیا، فرانس، ہانگ کانگ، بھارت، ایران، اٹلی، اردن، سعودی عرب، جنوبی کوریا، سنگاپور، اسپین، ترکی اور متحدہ عرب امارات کی 14 نئی گیلریاں شامل ہوں گی۔

معروف کیوریٹرز اور نئے کمیشن شدہ آرٹ ورکس کے نئے کیوریٹریل فریم ورک ہوں گے۔ اس میں سائمن نجمی کا آرٹ فیئر کے لیے تیار کردہ کیوریٹیڈشعبہ 'کائنڈ آف بلیو' شامل ہے۔ روز لیزیون کے ذریعہ تیار کردہ 'پرفارمنگ آرٹس' پروگرام؛ اور 'بیونڈ: ایمرجنگ آرٹسٹس' پروگرام، جسے سیم بارڈوئل اور ٹل فیلراتھ نے تیار کیا ہے۔

محکمہ ثقافت و سیاحت کے چیئرمین محمد خلیفہ المبارک نے بتایا کہ گزشتہ سال اس کا  ورچوئلی  اہتمام کیا گیا تھا اور اس سال لوگوں کی موجودگی میں اس کا انعقاد ہونا عالمی سطح پر فن و ثقافت سے وابستہ فنکاروں کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ کئیاہم معزز مہمانوں، شراکت داروں، نمائش کنندگان، کیوریٹروں اور فنکاروں کا شکریہ جو ابوظہبی میں ہمارے ساتھ شامل ہو رہے ہیں۔ یہ کثیر القومی صلاحیتوں کا گٹھ جوڑ ہے، جہاں ابھرتی ہوئی فنکارانہ آوازوں کی اگلی نسل کو ایک قابل قدر پلیٹ فارم دیا جاتا ہے تاکہ وہ ایک پائیدار فنون اور ثقافت کے ماحولیاتی نظام میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔

ابوظہبی کے آرٹ ڈائریکٹر دیالہ نصیبہ نے کہا کہ 49 گیلریوں کے ساتھ میلے کا افتتاح غیر معمولی ہے۔ جدید اور عصری گیلری سیکٹر میں 15 ممالک کی 26 گیلریاں نمائش کے لیے رکھی جائیں گی۔ اسپیشل پروجیکٹ گیلری سیکٹر میں 6 ممالک کی 21 گیلریوں کی نمائش کی جائے گی۔یہ میلہ 17 سے 21 نومبر تک عوام کے لیے کھلا رہے گا۔ اس کا اہتمام ابوظہبی کے منارت السعدیہ میں کیا گیا ہے۔

Recommended