Urdu News

بین الاقوامی یوم یوگا: ایک دنیا،ایک خاندان کے طور پر سب کی بھلائی کے لیے یوگا

بین الاقوامی یوم یوگا: ملک بھر میں پروگراموں کا اہتمام

نئی دہلی ، 21 جون (انڈیا نیرٹیو)

 یوگا کے نویں بین الاقوامی دن پر صدر ، نائب صدر ، مرکزی وزرا  اور ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے آج ملک کے مختلف حصوں میں یوگا ڈے سے متعلق پروگراموں میں حصہ لیا۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے آج راشٹرپتی بھون میں یوگا کیا۔وہیں ، وزیر اعظم مودی دیر شام نیویارک میں اقوام متحدہ میں یوگا ڈے پروگرام میں شرکت کریں گے۔

بین الاقوامی یوگا ڈے 2023 کا تھیم ہے ’’ یوگا فار واسودھیوا کٹمبکم ‘‘یا ’’ ایک دنیا – ایک خاندان کے طور پر سب کی بھلائی کے لیے یوگا‘‘۔ مرکزی پروگرام کا انعقاد مدھیہ پردیش کے جبل پور میں کیا گیا۔ نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے یہاں وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اور مرکزی وزیر سربانند سونووال کے ساتھ یوگا کیا۔ یہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وزیر اعظم نے یوگا ڈے پر ایک ویڈیو پیغام دیا۔

نائب صدر نے یوگا کو صفر بجٹ کے ساتھ صحت کی ضمانت قرار دیا

نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے کہا کہ یوگا صفر بجٹ کے ساتھ صحت کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب یوگا نے بھی معاشی شکل اختیار کر لی ہے جس کا معیشت پر مثبت اثر پڑتا ہے۔ ہمارے تربیت یافتہ یوگا اساتذہ پوری دنیا میں کام کر رہے ہیں اور یوگا اساتذہ کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دھنکھڑ نے کہا کہ ہمارے باباؤں نے کہا ہے کہ پہلی خوشی صحت مند جسم ہے۔ یوگا اسے معنی خیز بناتا ہے۔ یوگا صحت مند زندگی کی کلید ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے یوگا کے بین الاقوامی دن کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں اس سال ہندوستان کی زیر صدارت ہونے والی جی 20 چوٹی کانفرنس کے لیے ” ایک زمین ، ایک خاندان ، ایک مستقبل ” کے موضوع پر روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ یوگا کو فروغ دینے کی روح ‘ واسودھائیو کٹمبکم کا پرچار ہے۔ انہوں نے کہا ، آج پوری دنیا میں کروڑوں لوگ ’’ واسودھیوا کٹمبکم کے لیے یوگا‘‘کے تھیم پر ایک ساتھ یوگا کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے یوگا کے عالمی دن 2023 کی قومی تقریب سے خطاب کیا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس منفرد تہوار میں ملک اور دنیا کے کروڑوں لوگوں کی اس طرح بے ساختہ شرکت یوگا کی وسعت اور شہرت کو ظاہر کرتی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کی ثقافت اور سماجی تانے بانے ، اس کی روحانیت اور نظریات ، اور اس کے فلسفہ اور وڑن نے ہمیشہ ایسی روایات کو پروان چڑھایا ہے جو متحد ، اپنانے اور گلے لگاتی ہیں۔

یوگا کے عالمی دن کے موقع پر لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں یوگا مشق کی قیادت کی۔ اس موقع پر برلا نے بین الاقوامی یوگا دن کے موقع پر موجود تمام معززین اور دیگر لوگوں کو نیک خواہشات پیش کیں۔

یوگا کے عالمی دن کے موقع پر لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا یوگا کرتے ہوئے

ہندوستان کے ثقافتی ورثے کے تناظر میں، برلا نے کہا کہ یوگا لوگوں ، سماج اور پوری دنیا کے درمیان ایک ربط کا کام کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ہندوستان پوری دنیا کو جوڑنے اور پوری دنیا میں امن ، استحکام اور جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے کام کر رہا ہے۔ برلا نے کہا کہ یوگا کو بین الاقوامی سطح پر پہچان حاصل ہے اور اس کے آفاقی ، روحانی فوائد آج ہر کسی کو مل رہے ہیں۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کوچی میں ہندوستان کے پہلے مقامی طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت پر سوار ہندوستانی بحریہ کے اہلکاروں کے ساتھ یوگا کیا اور کئی شرکا  سے بات چیت کی۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ

سڑک ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے مہاراشٹر کے ناگپور میں سیکڑوں لوگوں کے ساتھ یوگا کا عالمی دن منایا۔

Recommended