Urdu News

بین الاقوامی کلو دسہرہ شروع، وزیر اعظم نریندر مودی نے شرکت کی

بین الاقوامی کلو دسہرہ شروع

دیو مہاکمبھ کے ساتھ ہماچل پردیش کے کلوکا بین الاقوامی دسہرہ تہوار بدھ کے روز سے شروع ہو گیا ہے۔ اس سال کلو کے لوگوں کے لیے یہ فخر کی بات تھی کہ وزیر اعظم نریندر مودی اس دیو مہاکمبھ کے گواہ بنے اور انھوں نے بھگوان رگھوناتھ جی کے درشن کیے تھے۔

جیسے ہی وزیر اعظم نریندر مودی رتھ میدان کے ساتھ بنے اٹل سدن کے اسٹیج پر پہنچے تو گراؤنڈ میں موجود ہزاروں لوگوں نے ہاتھ ہلا کر ان کا استقبال کیا اور مودی نے ہاتھ جوڑ کر عوام کا استقبال کیا۔

بھگوان رگھوناتھ جی کا جلوس رتھ گراؤنڈ تک پہنچا اور بھگوان رگھوناتھ جی کو پجاریوں نے رتھ پر براجمان کرایا۔ اس کے بعد وزیر اعظم مودی ہزاروں کے ہجوم میں رتھ کے قریب پہنچے، جہاں کلوی روایت کے مطابق رگھوناتھ جی کے کاردار دانویندر سنگھ کے ذرریعہباگا اور کلوی ٹوپی پیش کی گئی۔

بدھ کی صبح سے ہی رگھوناتھ مندر میں عقیدت مندوں کی بھیڑ جمع ہونا شروع ہو گئی تھی۔ بھگوان رگھوناتھ جی کو کنبہ کے ساتھ گربھ گرہ  سے باہر لایا گیا جہاں بھگوان رگھوناتھ جی سمیت دیگر مورتیوں کو مندر کے پجاریوں نے سجایا تھا۔

تمام رسومات کی تکمیل کے بعد رگھوناتھ جی کا جلوس پنڈال کی طرف روانہ ہوا۔ ڈھول اور تاشوں کی تھاپ کے ساتھ درجنوں دیوی دیوتا اور سینکڑوں رام بھکت رگھوناتھ جی کے ساتھ رتھ گراؤنڈ میں پہنچے۔ جہاں ہزاروں لوگ رتھ یاترا میں شامل ہوئے جو اس عظیم الشان دیو سماگم کو دیکھنے کے لیے بے تاب تھے۔

بھگوان رگھوناتھ جی کو رتھ میں براجمان گیا اور اس کے بعد پوجا کی گئی۔ ہزاروں رام بھکتوں نے رتھ کو رگھوناتھ جی کے عارضی کیمپ تک پہنچایا جہاں بھگوان رگھوناتھ جی کو براجمان کیا گیا اور شاہ خاندان کے ذریعہ تمام رسومات کو روایت کے مطابق ادا کی گئیں۔

Recommended