Urdu News

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں یوم جمہوریہ تقریبات کاانعقاد

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں یوم جمہوریہ تقریبات کاانعقاد

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے تحت چائلڈ گائیڈنس سینٹر اور سینٹر فار کنڈینسڈ  کورس میں یوم جمہوریہ تقریب کا جشن جوش و خروش اورروایتی جذبے سے منایا گیا۔ اس موقع پر ایک شاندار اور رنگارنگ ثقافتی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ پروگرام میں بچوں نے اپنی صلاحیتوں  کا الگ الگ استعمال کیا جیسے قرأت ،نظم قوالی اور گروپ سانگ وغیرہ۔

پروفیسر سارہ بیگم نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی

 پروفیسر سارہ بیگم نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی

 ڈپارٹمنٹ آف ٹیچر ٹریننگ اینڈ نان فارمل ایجوکیشن سے ڈاکٹر محمد اسجد انصاری نے بطور مہمان اعزازی شرکت کی۔پروفیسر سارہ بیگم نے یوم جمہوریہ کی اہمیت اوراس کے تاریخی پس منظرپر تفصیلی روشنی ڈالی اوریوم جمہوریہ کے پیغام کو سمجھنے پر زور دیا۔

اس موقع پر چائلڈ گائیڈنس سینٹر کی ڈائریکٹر، کنڈینسڈ سینٹر کے پرنسپل اقبال صاحب کے علاوہ سبھی اساتذہ اور طلبا و طالبات بھی موجود تھے۔

اس پروگرام میں بچوں نے جامعہ کی روایت کے مطابق بہت ہی معیاری ثقافتی پروگرام پیش کیے جو اس کی کی شناخت ہے۔ واضح رہے کہ یہ ادارے ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل سوسائٹی کے تحت آتے ہیں۔ ان کا نظم ونسق جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پاس ہے۔اس وقت مشہور ماہرتعلیم پروفیسر سارہ بیگم کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔اس شاندار یوم جمہوریہ تقریب کا اختتام قومی ترانے پر ہوا۔

Recommended