Urdu News

تقریر مقابلے میں جامعہ سینئر سیکنڈری اسکول کے طلبا کی نمایاں کار کردگی

تقریر مقابلے میں جامعہ سینئر سیکنڈری اسکول کے طلبا کی نمایاں کار کردگی

اوکھلا میں سماجی اور رفاہی کام کرنے والی تنظیم ’’والینٹیرز آف چینج ‘‘ نے ملی موڈل اسکول شاہین باغ اوکھلا میں انٹر اسکول تقریری مسابقہ’’اوکھلا کے مسائل اور ان کا حل‘‘ کے عنوان سے  30جولائی 2023 بروز اتوار کو منعقد کرایا۔

 اس مسابقے میں مختلف سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں میں زیر تعلیم اوکھلا کے رہنے والے طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ اس مقابلے میں  نویں جماعت سے بارہویں جماعت  کے طلبا و طالبات حصہ لینے کے مجاز تھے۔ اس مسابقے میں جامعہ سینئر سیکنڈری اسکول کےطلبا نے بھی شرکت کی۔

 ان میں محمد نرالے( بارہویں جماعت آٹس) نے پہلی پوزیشن حاصل کی جس کے لیے انھیں ایک ہزار روپے نقد اور ساتھ مومنٹو اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ جب کہ دوسری پوزیشن فضیلت مہہ جبین(نویں جماعت )نے حاصل کی۔ اس کے لیے انھیں ساڑے سات سو روپے کیش اور ساتھ ہی ساتھ میمنٹو اور سرٹیفکیٹ سے سرفراز کیا گیا۔

اس مقابلے میں مہمان خصوصی  خواجہ شاہد صاحب(سابق شیخ الجامعہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی )تھے۔ جب کہ حکم کی ذمہ داری پروفیسر شاہنہ تبسم( دہلی یونیورسٹی )، ڈاکٹرخالد مبشر( اسسٹینت پروفیسر جامعہ ملیہ اسلامیہ)اور ڈاکٹر شعیب رضا خاں اکیڈمک ڈائریکٹر NIOS نے ادا کی۔

Recommended