Urdu News

نیشنل جمبوری مقابلے میں جمعیۃیوتھ کلب نے 17میں سے 9 ایوارڈ س جیتے

نیشنل جمبوری مقابلے میں جمعیۃیوتھ کلب نے 17میں سے 9 ایوارڈ س جیتے

جمعیۃیوتھ کلب کی 183 رکنی ٹیم نے حصہ لیا، تین ایوارڈ س گائیڈس (لڑکیوں) کے نام،صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے مبارک باد دی

 پالی ضلع کے روہٹ میں 18ویں قومی اسکاؤٹ اینڈ گائیڈ جمبوری کے مختلف مقابلوں میں بڑی دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے جمعیۃ یوتھ کلب نے 17 میں سے 9 ایوارڈس حاصل کیے۔ان میں سے تین ایوارڈ س جمعیہ یوتھ کلب گائیڈس (لڑکیوں) نے حاصل کیے، جن کا حوصلہ اور مظاہر ہ لڑکوں سے کم نہ تھا۔

جمعیۃ یوتھ کلب کے سامنے کئی ریاستیں پیچھے رہ گئیں۔واضح ہو کہ اس مقابلے میں ہندستان کی سبھی ریاستوں سمیت سارک ممالک کے  37 ہزار سے زائد اسکاؤٹس اور گائیڈزنے حصہ لیا۔ یہ اسکاؤٹس اور گائیڈز کا ایک قومی سطح کا بڑا اجتماع ہوتا ہے جو 4 سال میں ایک بار یا خاص مواقع پر منعقد ہوتا ہے۔

 اس میں ہندستان کی مختلف ریاستوں اور بیرون ملک کے نوجوان، رسم و رواج، دست کاری، مذہبی رسوما ت اورثقافتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

جمعیۃ یوتھ کلب کے نوجوانوں کی نمایاں کامیابی پر صدر جمعیۃعلماء ہند مولانا محموداسعدمدنی چیف کمشنر بی ایس جی نے مبارک بادی ہے اورکہا کہ آخری منزل انعام حاصل کرنا نہیں بلکہ خودی کی پہچان کرکے خود کوانسانیت کے لیے کارگر بنانا ہے، انھوں نے امید ظاہر کی کہ ہمارے نوجوان آگے بڑھیں گے اور دنیامیں اپنا مقام حاصل کریں گے۔

اس بار اس خاص مقابلے میں جمعیۃ یوتھ کلب کی 183 رکنی ٹیم اپنے سیکریٹری قاری احمد عبدللہ رسول پوری، ماسٹر ہدایت اللہ، مولانا واصف اور وعظ امن کی قیادت میں جمبوری میں شریک ہوئی، اس قافلہ میں  45 گائیڈس  (لڑکیاں)  اور 99 ا سکاوٹس (لڑکے)، پانچ گائیڈر اور دس اسکاوٹ ماسٹر شامل تھے۔

Recommended