Urdu News

اکیس جون تاریخ کے اوراق میں: وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا کو یوگ دیا

یوگا کے پیغام کو پھیلانے میں میڈیا کی خدمات کے اعتراف میں 33 ایوارڈ

تاریخ میں درج کچھ 'کامیابی'، واقعات اور کہانیاں ملک و دنیا میں لازوال ہو جاتی ہیں۔ ایسا ہی ایک 'سویوگ' بین الاقوامی یوگا دن ہے۔ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی کوششوں کے بعد، اقوام متحدہ نے 11 دسمبر 2014 کو '21 جون' کو بین الاقوامی یوگا ڈے کے طور پر قرار دیا۔ اگلے سال 21 جون 2015 کو پہلا بین الاقوامی یوگا ڈے منایا گیا۔ ہندوستان نے پہلے بین الاقوامی یوگا ڈے پر دو شاندار ریکارڈ بنائے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دہلی کے راج پتھ پر 35 ہزار سے زیادہ لوگوں کے ساتھ یوگا کیا۔ پہلا ریکارڈ 35,985 افراد کا یوگا کرنے کا تھا اور دوسرا ریکارڈ اس تقریب میں 84 ممالک کے لوگوں کی شرکت کا تھا۔

پوری دنیا منگل (21 جون 2022) کو 'بین الاقوامی یوگا ڈے' منائے گی۔ یوگا پانچ ہزار سالوں سے ہندوستانی ثقافت کا اٹوٹ حصہ رہا ہے۔ یوگا نہ صرف جسم کو بیماریوں سے دور رکھتا ہے بلکہ دماغ کو بھی پرسکون رکھتا ہے۔ بین الاقوامی یوگا دن کا آغاز وزیر اعظم نریندر مودی کی پہل سے ہوا۔ 27 ستمبر 2014 کو وزیر اعظم مودی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک ساتھ یوگا کرنے  کی اپیل کی۔ اس کے بعد جنرل اسمبلی نے 11 دسمبر 2014 کو قرارداد کو منظور کر لیا۔ تب سے بین الاقوامی یوم یوگا   وجود میں آیا۔

یوگا کا عالمی دن صرف 21 جون کو ہی کیوں منایا جاتا ہے؟ اس کے پیچھے ایک خاص وجہ ہے۔ دراصل، 21 جون شمالی نصف کرہ کا سب سے طویل دن ہوتا ہے۔ کچھ لوگ اسے گرسم سنکرانتی کہتے ہیں۔   ہندوستانی روایت میں،  گرسم سنکرانتی کے بعد سورج دکشناین(یعنی جنوب کی طرف مائل ہو جاتا ہے) ہو جاتے ہیں  ۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ سورج کے جنوب کی جانب مائل ہونے کا وقت  روحانی کامیابیوں کے حصول میں فائدہ مندہوتا ہے۔ اسی وجہ سے 21 جون کو 'بین الاقوامی یوم یوگا  ' منایا جاتا ہے۔

Recommended