نئی دہلی،27نومبر؍2021:
اقلیتی امور کے مرکزی جناب مختار عباس نقوی نے کہا ہے ایک طرف جہاں لوگوں نے پرگتی میدان نئی دہلی میں ’’ہُنرہاٹ‘‘کا دورہ کیا، وہیں دوسری طرف ’’ہُنرہاٹ‘‘میں کروڑوں روپے کے سودیشی سازو سامان کی فروخت ہوئی، جس نے ملک بھر کے کاریگروں اور دستکاروں کو زبردست حوصلہ ملا۔
آج نئی دہلی کے پرگتی میدان میں ’’ہُنرہاٹ‘‘کے اختتام پر اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے جناب نقوی نے کہا کہ جہاں لوگوں نے ’’ہُنرہاٹ‘‘میں کروڑوں روپے کی سودیشی اعلیٰ ترین ہاتھ سے بنی ہوئی مصنوعات کی خرید کی، وہیں ہُنرمندوں اور دستکاروں کو بھی قومی اور بین الاقوامی خریداروں سے کروڑوں روپے مالیت کے آرڈر ملے ہیں۔
14سے 27نومبر 2021ء تک پرگتی میدان نئی دہلی میں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر (آئی آئی ٹی ایف) میں منعقد 33ویں ہُنرہاٹ میں 30سے زیادہ ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے 550سے زیادہ ہُنرمندوں اور دستکاروں نے حصہ لیا۔
اقلیتی امور کی وزارت کے ذریعے منعقد’’ہُنرہاٹ‘‘نے ’’ووکل فار لوکل‘‘کے تعلق سے اپنے عہد کو مضبوطی فراہم کرنے اور تجارتی میلے میں اپنی زبردست موجودگی درج کرانے کےلئے باوقار آئی آئی ٹی ایف 2021ءسلور میڈل حاصل کیا۔
جناب نقوی نے کہا کہ ایک طرف جہاں ناظرین نے ملک کے کونے کونے سے دیشی روایتی مصنوعات کی بڑے پیمانے پر خریداری کی، وہیں دوسری طرف ملک کے مشہور و معروف آرٹسٹوں نے اپنی مختلف ثقافتی پیشکش اور موسیقی سے ناظرین کو سحر زدہ کردیا۔
اُنہوں نے کہا کہ آنے والوں نے’’ہُنرہاٹ‘‘میں ’’سرکس‘‘کا بھی لطف لیا۔جہاں ہندوستانی سرکس کے آرٹسٹوں نے مختلف روایتی اور دلچسپی سے بھرپور شو کئے۔’’ہُنرہاٹ‘‘کے شاندار سیلفی پوائنٹس پر آنے والوں نے جوش و خروش سے سیلفی بھی لی۔
وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’’ووکل فار لوکل‘‘اور ’’سوویشی سے سواؤلمبن ‘‘کے ’’منتر‘‘نے ہینڈلوم –دستکاری کی ہندوستان کی روایتی اور آبائی وراثت کو حوصلہ اور فروغ بخشا ہے۔
300اسٹالوں کے ساتھ اِس سال آئی آئی ٹی ایف میں اقلیتی امور کی مرکزی وزارت کی یہ سب سے بڑی حصے داری تھی۔کینرا بینک نے ’’ہُنرہاٹ‘‘میں ایک اسٹال لگایا تھا، تاکہ کاریگروں اور دستکاروں کو روزگار اور خود روزگار کے لئے آسان قرضے فراہم کئے جاسکیں۔
انّو کپور، ونود راٹھور، سودیش بھونسلے، روپ کمار راٹھوراور سونالی راٹھور ، سوریش وایڈکر اور پدما واڈیکر ، امت کمار، موہت کھنہ، پریم بھاٹیہ، عثمان میر، ریکھا راج، وویک مشرا، انکتا پاٹھک، پریہ ملک، بھوپیندر سنگھ بھُپّی، مرزا سسٹرز ، پوش جیمس جیسے مشہور آرٹسٹوں اور دیگر نے ہر شام ’’ہُنرہاٹ‘‘ میں یادگار اور شاندار مظاہرے کئے۔
جناب نقوی نے کہا کہ ’’ہُنرہاٹ‘‘ورچوئل اور آن لائن پلیٹ فارم http://hunarhaat.orgاور جی ای ایم پورٹل، بہتر مارکیٹنگ لنکیج ، نئے ڈیزائن، بہتر پیکیجنگ، تربیت اور کریڈٹ لنکیج نے کاریگروں اور دستکاروں کے لئے اقتصادی طورپر با اختیار بنانے کے وسیع مواقع فراہم کئے ہیں۔پچھلے تقریبا 6سالوں میں ’’ہُنرہاٹ‘‘کے توسط سے 7لاکھ سے زیادہ کاریگروں ، دستکاروں اور اُن سے جڑے لوگوں کو روزگار اور روزگار کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں۔
اگلا ’’ہُنرہاٹ‘‘سورت میں (11سے 20دسمبر)، جے ایل این اسٹیڈیم، نئی دہلی میں (22دسمبر سے 2 جنوری 2022) منعقد کیا جائے گا۔ ’’ہُنرہاٹ‘‘ کا انعقاد میسور ، گوہاٹی، پونے، احمد آباد، بھوپال،پٹنہ، پڈوچیری، ممبئی، جموں، چنئی، چنڈی گڑھ، آگرہ، پریاگ راج، گوا، جے پور، بنگلوروں، کوٹہ، سکم، سری نگر، لیہہ، شیلانگ، رانچی، اگرتلہ اور دوسرے مقامات پر آنے والے دنوں میں کیا جائے گا۔