Urdu News

مسجد حرام میں سب سے بڑا ساؤنڈ سسٹم نصب، 7 ہزار اسپیکر، 120 انجینئرز اورتکنیکی ماہرین کررہے ہیں کام

خانۂ کعبہ کا خوب صورت منظر

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی جانب سے مسجد حرام میں مسلسل دیکھ بھال کے لیے بہترین خدمات کی انجام دہی کے ساتھ مسجد حرام میں دنیا کا سب سے بڑا ساؤنڈ سسٹم نصب کیا گیا ہے۔مسجد حرام میں نصب جدید ترین ساؤنڈ سسٹم دنیا کا سب سے بڑا صوتی نظام ہے۔

یہ نظام جدید ترین اینٹینا اور حساسیت کے ساتھ کام کرتا ہے جو جدید آلات کا استعمال کرتے ہوئے اس جگہ کی ضروریات کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔ اس نظام کو چلانے کے لیے تربیت یافتہ ماہرین مقرر ہیں جو چوبیس گھنٹے اس سسٹم کے ذریعے آڈیو سگنل کو اللہ کے مقدس گھراور مسجد حرام کے کونے کونے تک پہنچانے کے لیے مصروف رہتے ہیں۔

مسجد حرام میں الیکٹرانک بزنس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر انجینیر سعید بن خلف العمری نے مسجد میں کمیونیکیشن اینڈ میڈیا افیئرز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آڈیو سسٹم اذان کے معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔

سسٹم میں اذان اور اقامت کے ساتھ نماز پنج گانہ بھی ادا کی جاتی ہے۔ہر نماز سے پہلے مستقل طور پر 120 سے زیادہ انجینئر اور تکنیکی ماہرین کام کرتے ہیں۔ مسجد حرام میں کل7000 سے زیادہ اسپیکر نصب ہیں۔ یہ عملہ آڈیو نیٹ ورک کو فیڈ کرنے کے لیے مستقل بنیادوں پرکام کرتا ہے۔ساؤنڈ سسٹم مسجد حرام کے ہالوں ، صحنوں اور گیلریوں حتیٰ کہ اطراف کی سڑکوں تک آواز پہنچاتا ہے۔

آڈیو سسٹم کو چلانے کے لیے دو سائٹس سے اس کی نگرانی کی جاتی ہے جب اس کا ایک مرکزی کنٹرول روم میں مسجد حرام کی دوسری سعودی میں ہے جسے ایک کمپنی چلاتی ہے۔

Recommended