ملک کے معروف فکشن نگار اور ادبا کریں گے شرکت
مدھیہ پردیش اردو اکادمی ،محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام "افسانے کا افسانہ" کے تحت "معاصر افسانوی ادب کے فکری سروکار" موضوع پر پروگرام کا انعقاد 30 جولائی، 2022 کو دوپہر 3 بجے سے ٹرائبل میوزیم آڈیٹوریم، شیاملہ ہلس، بھوپال میں ہوگا۔
اردو اکادمی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرت مہدی نے پروگرام کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اردو اکادمی کے ذریعے ہر سال فکشن پر مبنی پروگرام" افسانے کا افسانہ" کا انعقاد کیا جاتا ہے، اس سال یہ پروگرام "معاصر افسانوی ادب کے فکری سروکار" موضوع پر مبنی ہے جس میں ملک کے معروف فکشن نگار اور ادبا شامل ہوں گے اور معاصر افسانوی ادب کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔
پروگرام کی صدارت نعیم کوثر فرمائیں گے اور سنتوش چوبے، ڈاکٹر خالد جاوید دلی، پروفیسر شافع قدوائی علی گڑھ، ڈاکٹر نجمہ رحمانی دلی، ڈاکٹر منجری شکلا پریاگ راج اپنے خیالات کا اظہار کریں گے، ساتھ ہی چندر بھان راہی اور مظفر اقبال صدیقی افسانے پیش کریں گے. پروگرام کی نظامت کے فرائض اقبال مسعود انجام دیں گے۔ یہ پروگرام طلبا اور ریسرچ اسکالروں کے لیے اہم ہے۔ سیمینار میں شرکت کرنے والے طلبا، ریسرچ اسکالروں اور اساتذہ کو اکادمی کی جانب سے سرٹیفکیٹ دیے جائیں گے۔ڈاکٹر نصرت مہدی تمام محبان ادب سے پروگرام میں شرکت کی درخواست کی ہے۔