Urdu News

محمد حسن ومحمد ضیا وقاص پہلا روزہ رکھنے کی سعادت سے سرفراز

محمد حسن ومحمد ضیا وقاص پہلا روزہ رکھنے کی سعادت سے سرفراز

بارہ بنکی،(ابوشحمہ انصاری)

رمضان کا مہینہ بڑا ہی خیر و برکت کا مہینہ ہے ۔ اس ماہ مبارک میں نۓ نۓ ر وزہ دار بھی بڑے ہی جوش وخروش کے ساتھ روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔5 سالہ محمد حسن و 7 سالہ محمد ضیا وقاص  نے پہلا روزہ رکھ کر نماز پابندی سے ادا کی اور ملک کی خوش حالی کے لیے دعا کی ۔

محمد حسن ومحمد ضیا وقاص نے کہا کہ گھر میں سب کو روزہ رکھتے ہوۓ دیکھ کر،میرا بھی روزہ رکھنے کا من ہوتا تھا ‌۔آج پہلی بار روزہ رکھا اور بہت خوشی کا احساس ہو رہا ہے ۔

اللہ کے فضل و کرم سے روزہ رکھنے کی سعادت سے سرفراز ہوئے۔ واضح یہ دونوں بچےماسٹرمحمدعدیل منصوری کے نواسے ہیں۔ ان کے اہل خانہ نے ان دونوں نواسوں کے لیے دعائیں اور نیک خواہشات پیش کیں۔

Recommended