Urdu News

بچوں کے لیے کثیر لسانی اور کثیر ثقافتی ماحول

جناب دھرمیندر پردھان نے ماریشس کے نائب وزیر اعظم اور ثالثی تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر سے ملاقات کی

 

نئی دہلی،27جولائی ، 2022/ قومی تعلیمی پالیسی ، 2020 میں کثیر لسانی اور کثیر ثقافتی تعلیم پر بہت زیادہ زور دیا گیا ہے۔ این سی ای آر ٹی نے بچپن کےاواخر کی دیکھ بھال ، تعلیم، اسکولی تعلیم ، ٹیچر کے ذریعےتعلیم اور تعلیم ِبالغاں کے میدان میں قومی نصابی لائحہ عمل کی تیاری کا کام شروع کیا ہے۔ اس سلسلے میں این ای پی 2020 سے 25 موضوعات لیے گئے ہیں جن پر ریاست اور قومی سطحوں پر توجہ دینے والے گروپ تشکیل دیئے گئےہیں۔ ان موضوعات میں –  لسانی تعلیم، بھارت کے بارے میں معلومات، اقدار سے متعلق تعلیم وغیرہ شامل ہیں ، مزید یہ کہ این سی ای آر ٹی تین زبانوں انگریزی ، ہندی ، اردو میں نصابی کتابیں تیار کرتا ہے ۔ ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے ، مقامی ضرورتوں کے مطابق این سی ای آر ٹی کی نصابی کتابیں یا تو اختیار کرتے ہیں یا ان کی جزیات اختیار کرتے ہیں ۔ یہ ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے ان نصابی کتابوں کا ترجمہ اپنی زبانوں میں بھی کر لیتے ہیں۔ یہ نصابی کتابیں اور پڑھنے لکھنے کا دیگر مواد چار زبانوں ہندی، انگریزی، اردو اور سنسکرت زبانوں میں  تیار کیا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ اسکولی تعلیم کے لیےمعلومات بہم پہنچانے سے متعلق ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچہ  (دکشا) – جو ایک ڈیجیٹل آموزش کا وسیلہ ہے اور جو 36 زبانوں (32 بھارتی زبانیں اور 4 غیر ملکی زبانیں) میں پہلی سے 12ویں جماعت تک کے طلبا کے لیے ای لرننگ مواد پر مشتمل ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ این سی ای آر ٹی نے کثیر لسانی اور کثیر ثقافتی ماحول سے بچوں سے روشناس کرانے کے مندجہ ذیل اقدامات کیے ہیں:

  • ایک بھارت شریشٹھ بھارت شروع کیا گیا ہے – بھاشن سنگم پروگرام ، مادری زبانوں اور بھارتی زبانوں سے واقف کرانے اور انہیں فروغ دینے کےلیے شروع کیا گیا ہے۔
  • ان زبانوں کے موجودہ تحریری مواد میں  بھارتی زبانوں کی کہانیوں کے اچھے ترجمے شامل ہیں؛ جس سے سماج کے کثیر ثقافتی کردار سے واقفیت کی یقین دہانی ہوتی ہے۔

یہ جانکاری تعلیم کی وزیر مملکت محترمہ انّ پورنا دیوی نے راجیہ سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں  فراہم کی ۔

…..

Recommended