Urdu News

نیشنل فش فارمرز ڈے  10جولائی کو منعقد کیا جائے گا

نیشنل فش فارمرز ڈے  10جولائی کو منعقد کیا جائے گا

مچھلی کاشتکاروں کا قومی دن ہر سال 10 جولائی کو منایا جاتا ہے تاکہ ایک پائیدار اور فروغ پزیر ماہی گیری کے شعبے کو یقینی بنانے کے لیے مچھلی کسانوں، ایکوا کلچر انڈسٹری کے پیشہ ور افراد اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے انمول تعاون کو تسلیم کیا جا سکے ۔ نیشنل فش فارمرز ڈے 2023 پوری قوم کے لیے مچھلی کاشتکاروں کے بے پناہ تعاون اور پائیدار آبی زراعت کے تئیں ان کے عزم کو تسلیم کرنے کا ایک موقع ہے۔

 ذمہ دارانہ طریقوں کو اپنانے اور ماہی گیری کے شعبے کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر، ہم ایک خوشحال مستقبل کو یقینی بنا سکتے ہیں، خوراک کی حفاظت کو بڑھا سکتے ہیں اور ملک کی مجموعی ترقی میں اپنا تعاون دے سکتے ہیں۔این ایف ایف ڈی ہندوستانی ماہی گیری کے شعبے میں پروفیسر ڈاکٹر ہیرالال چودھری اور ان کے ساتھی ڈاکٹر کے ایچ علی کنہی کی خدمات کو خراج تحسین اور یاد کرنے کے لئے منایا جاتا ہے جنہوں نے 1957 کے اس دن کو ہائپو فزیشن تکنیک کے ذریعہ ہندوستانی میجر کارپس میں افزائش نسل اور تولید کی رہنمائی کی تھی۔

 اندرون ملک آبی زراعت میں انقلاب کا باعث بنیں۔ اس دن کو منانے کا مقصد ملک کے ماہی گیری کے شعبے کی ترقی کے لیے مچھلی کے کاشتکاروں، ایکوا پرینیورز (ایکوا فارمنگ کے شعبے سے وابستہ کاروباری افراد) اور ماہی گیروں کی جانب سے دیے گئے تعاون کو تسلیم کرنا اور پائیدار طریقے سے اجتماعی طور پر سوچنے اور بات چیت کرنے کے لیے ایک ماحولیاتی نظام تشکیل دینا ہے۔

مچھلی کسانوں کا قومی دن، مچھلی کے پروٹین کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے میں مچھلی کاشتکاروں کے اہم کردار کو تسلیم کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے، روزگار کے مواقع پیدا کرنا، اور ملک کی غذائی تحفظ میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔ یہ آبی زراعت کی جدید تکنیکوں کو اپنانے، مچھلی کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے اور آبی وسائل کے تحفظ میں ان کی لگن اور جدت کو اجاگر کرتا ہے۔

گزشتہ سالوں کے دوران، ماہی گیری کے شعبے نے سائنسی تحقیق اور تکنیکی مداخلتوں کے ذریعے قابل ذکر ترقی دیکھی ہے۔اس موقع پر ملک بھر میں مختلف سرگرمیاں جیسے سیمینارز، ورکشاپس، نمائشیں اور انٹرایکٹو سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ علم کو پھیلایا جا سکے، تجربات کا تبادلہ کیا جا سکے اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔

 ماہی گیری کے شعبے کے ماہرین اور پیشہ ور ماہرین آبی زراعت میں تازہ ترین پیش رفت، تحقیقی نتائج اور ابھرتے ہوئے رجحانات کے بارے میں بصیرت فراہم کریں گے۔حکومت ہند ماہی گیری کے شعبے کو ایک جامع انداز میں تبدیل کرنے اور ملک میں نیلے انقلاب کے ذریعے معاشی ترقی اور خوشحالی لانے میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔

 اس شعبے نے پیداوار اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ، معیار کو بہتر بنانے، گھریلو مچھلی کی کھپت اور برآمدی تجارت میں اضافہ، فضلہ کو کم کرنے کا تصور کیا جس کے نتیجے میں بے روزگار نوجوانوں کے لیے خود روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ 2015 سے، حکومت ہند نے اس شعبے کے لئے 38,572 کروڑ روپے کی مجموعی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

نیلا انقلاب اسکیم کے تحت ماہی پروری کی مربوط ترقی اور انتظام(انٹیگریٹڈ ڈیولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ) پہل، نے جو 2016 میں متعارف کرائی گئی تھی، جس میں 3,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی تھی، نے ماہی گیری کے شعبے کو آگے بڑھانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔

مرکزی بجٹ 2018 میں، وزیر خزانہ نے ماہی پروری اور ایکوا کلچر انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ (ایف آئی ڈی ایف) کے قیام کے بارے میں اعلان کیا جس کی مالیت 7522.48کروڑ روپے ہے، ماہی پروری کے شعبے کے لیے ماہی اور ایکوا کلچر کے شعبے میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو ایندھن فراہم کرنے کے لیے، سمندری اور اندرون ملک ماہی گیری دونوں میں مچھلی کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے ایف آئی ڈی ایف کے تحت پراجیکٹس سود کی رعایت کے ساتھ متوقع یا حقیقی پروجیکٹ لاگت کے 80فیصد تک کے قرضوں کے اہل ہیں۔

Recommended