قومی عجائب گھر کی جانب سے نیشنل میوزیم میں 16 تا 20 مئی انٹرنیشنل میوزیم ڈے 2022 منایا جائے گا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انٹرنیشنل میوزیم ڈے 2022 کے موقع پر نیشنل میوزیم آن لائن اور آف لائن سرگرمیوں کی پانچ روزہ ملی جلی تقریبات پیش کرنے جا رہا ہے۔ تقریبات کو دوران نوجوانوں اور بڑوں دونوں کے لائق مرتب کیا گیا ہے۔سرگرمیوں کی دلچسپ ترتیب میں سی سی آرٹی واقع دوارکا؛ ماتا سندری کالج واقع دہلی کے تعاون سے تربیتی ورکشاپ برائے اساتذہ اور انڈین کلچر پورٹل شامل ہے۔ اس کے بعد میوزیم ایجوکیٹروں کی ایک روزہ میٹنگ ہوگی جس میں دہلی بھر کے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے مختلف عجائب گھر شریک ہوں گے۔ ہیریٹیج لیب، فلو انڈیا، ایکسیس فار آل اور ’ہیریٹیج فار دی ایجوکیٹرز‘ میٹنگ کے ساتھ میوزیماشتراک کر رہا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دی ایجوکیٹرز میٹ نیشنل میوزیم کا پائلٹ اقدام ہے جس کا تصور سرکاری میوزیم کے اساتذہ کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی کوشش کے طور پر کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد مواقع، چیلنجوں اور ان کے قابل عمل حل کے بارے میں اشتراک اور تبادلہ خیال کرنا ہے۔قومی عجائب گھر 18، 19 اور 20 مئی کو زیادہ دیر تک کھلے رہیں گے۔ یعنی صبح 10:00 بجے سے رات 9:00 بجے تک۔ اور اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی میوزیم نے کیوریٹرز، کنسلٹنٹس اور سینئر نیشنل میوزیم واک لیڈروں کی قیادت میں گیلری واک کو ڈیزائن کیا ہے۔ اس میں بچوں کے لئے ہینڈ آن سرگرمیاں اور واک میں آنے والوں کے لیے سرگرمی کاؤنٹر کے علاوہ این ایم کنزرویٹرز وغیرہ کے ساتھ ایک خصوصی سیشن شامل ہیں۔ میوزیم مختلف غیر سرکاری تنظیموں کی نمائندگی کرنے والے بچوں کے لئے واک اور سرگرمیوں کا بھی اہتمام کر رہا ہے۔ہر شام نیشنل میوزیم آڈیٹوریم میں خصوصی لائیو پرفارمنس ہو گی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 تمام پرفارمنس ہر روز شام 7:00 بجے شروع ہوں گی۔ سادھو بینڈ 18 مئی کو صوفی میوزک پیش کرے گا۔سُدھا جگن ناتھ اور ان کی برہانائیکا ناٹریہ سوربھے 19 مئی کو بھرت ناٹیم پرفارم کریں گی۔ جبکہ سدھایا ڈانس فاؤنڈیشن کے شگن بوٹانی اور ان کا گروپ ابھیسار پیش کرے گا۔ یہ اوڈیسی کے روایتی ذخیرے سے ایک اوڈیسی پرفارمنس ہے جو نیشنل میوزیم میں نمائش کے لئے رکھی کچھ نوادرات میں جھلکتی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نیشنل میوزیم ہر عمر کے گروپوں، پس منظر اور دلچسپیوں کے زائرین کے لئے خیالات اور تجربات کی ایک منفرد ملاقات کی جگہ ہے اور نیشنل میوزیم مختلف سامعین میں تاریخ اور فنون کے تئیں دلچسپی اور بیداری پیدا کرنے کے لئے کام کر رہا ہے۔ عجائب گھر کا عالمی دن 18 مئی کو دنیا بھر کے عجائب گھروں میں منایا جاتا ہے جس کا مقصد کمیونٹی کی تعمیر، قومی اور بین اقوامی تعاون کے علاوہ ثقافتی تبادلے میں عجائب گھروں کے اہم کردار کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago