تہذیب و ثقافت

تخلیق کار سے ملاقات پروگرام میں پروفیسر انور پاشا کی شرکت

’’تخلیق کار سے ملاقات“ پروگرام میں پروفیسر انور پاشا کی شرکت
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، یونیورسٹی لٹریری کلب کی جانب سے 22 مارچ 2023 کو ثقافتی سرگرمی مرکز میں ”تخلیق کار سے ملاقات“ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مشہور نقاد اور ہندوستانی زبانوں کا مرکز، اسکول آف لینگویج، لٹریچر اینڈ کلچر اسٹڈیز، جواہر لال نہرو یونیورسٹی، نئی دہلی کے استاد اور سابق چیئرپرسن پروفیسر انور پاشا (سید انوار عالم) کو مدعو کیا گیا۔
پروفیسر انور پاشا نے ادب، سماج اور ثقافت کے مختلف پہلوؤوں پر روشنی ڈالی۔
سماج اور زندگی میں ادب کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انھوں نے طلبہ کو ادب کے مطالعے پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ترغیب دی۔
اس اجلاس میں مختلف شعبوں کے طلبہ کے علاوہ رجسٹرار پروفیسر اشتیاق احمد، ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر پروفیسر سید علیم اشرف جائسی، لٹریری کلب کے صدر ڈاکٹر فیروز عالم اور کلچرل کوآرڈنیٹر جناب معراج احمد اور شعبۂ اردو، حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کے استاد ڈاکٹر محمد زاہدالحق بھی موجود تھے۔
پروگرام کے ابتداء میں لٹریری کلب کے سکریٹری عبدالمقیت نے خیر مقدمی گفتگو کی۔ طلحہ متین نے مہمان کا تعارف پیش کیا۔ عمران احمد نے نظامت کے فرائض انجام دیئے اور طلحہ منان کے اظہار تشکر پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا۔
Dr. S.U. Khan

Dr. Shafi Ayub editor urdu

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago