شری امرناتھ یاترا کے لیے آن لائن رجسٹریشن 11 اپریل سے شروع ہوگا۔ اس بار شری امرناتھ یاترا 30 جون سے شروع ہوگی اور روایت کے مطابق رکشا بندھن کے دن ختم ہوگی۔ اس سال عقیدت مند تقریباً 43 دن تک بابا برفانی کے دیدار کر سکیں گے۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں 27 مارچ کوشرائن بورڈ کی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ اس بار شری امرناتھ یاترا 30 جون سے شروع ہوگی اور روایت کے مطابق رکشا بندھن کے دن ختم ہوگی۔ اس سال عقیدت مند تقریباً 43 دن تک بابا برفانی کے دیدار کر سکیں گے۔ ملاقات میں یاترا کی تیاریوں کے علاوہ مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے میٹنگ میں کہا کہ یاترا کے دوران کووڈ کے قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔
شرائن بورڈ نے11 اپریل سے آن لائن عمل کے ذریعے یاترا کے لیے تیرتھ یاتریوں کا رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی کشمیر کے ہمالیای علاقے کے عقیدت کے اس مقام میں تیرتھ یاتریوں کی نقل و حرکت کی آر ایف آئی ڈی پر مبنی ٹریکنگ کی جائے گی۔ کورونا وبا کی وجہ سے شری امرناتھ شرائن بورڈ نے گذشتہ دو سالوں سے یاترا کو عقیدت مندوں کے لیے بند کر رکھا تھا۔ تاہم بابا امرناتھ کی پوجا پوترگفا میں ویدک جاپ کے ساتھ جاری رکھی گئی تھی۔