تہذیب و ثقافت

مدھیہ پردیش اردو اکادمی کے زیر اہتمام یاد دارا شکوہ : سیمینار اور ڈرامہ کا انعقاد

وزیر ثقافت اوشا ٹھاکر کی بطور مہمان خصوصی موجودگی میں منعقد ہوگا پروگرام

مدھیہ پردیش اردو اکادمی،محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام “یاد دارا شکوہ : سیمینار اور ڈرامہ کی پیشکش” کا انعقاد 6 ستمبر 2022 کو دوپہر 3 بجے سے ٹرائبل میوزیم، شیاملہ ہلس،بھوپال میں وزیر ثقافت اوشا ٹھاکر کی بطور مہمان خصوصی موجودگی میں  کیا جائے گا۔

اردو اکادمی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرت مہدی نے کہا کہ دارا شکوہ کی شخصیت اور تخلیقی صلاحیت ہندوستانی مشترکہ تہذیب اور اعلیٰ قدروں کی پاسداری کے لیے وقف شدہ تھا۔ انھوں نے اسلامی تعلیم کے ساتھ ویدوں اور اپنیشدوں کا عمیق مطالعہ کیا۔ انھوں نے اپنیشدوں اور بھگوَد گیتا کا فارسی میں ترجمہ کرکے اور دیگر کئی تخلیقات کے ذریعے ہندوستانی فلسفے کو بیرون ممالک میں پہنچایا۔ ان کی کثیر ادبی تصانیف کا اردو میں بھی ترجمہ ہوا ہے لیکن ابھی اس سمت میں اور بہت کام ہونا ہے۔

 اس جانب نئی نسل کو خصوصاً ریسرچ اسکالروں کو متوجہ کرنے کے لیے اردو اکادمی کے ذریعے اس پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں ڈاکٹر نریش چنڈی گڑھ، ڈاکٹر عباس رضا نیر لکھنؤ، علیم بزمی بھوپال اور ڈاکٹر محمد اعظم بھوپال دارا شکوہ کے افکار و نظریات کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔

 اس موقع پر محمد حسن کا تحریر کردہ ڈرامہ “دارا شکوہ” پردیپ اہروار کی ہدایت کاری میں رنگ محلہ سوسائٹی فار پرفارمنگ آرٹ کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔ سیمینار میں رجسٹریشن کرکے شامل ہونے والے طلبا، ریسرچ اسکالروں اور اساتذہ کو سرٹیفکیٹ دیے جائیں گے۔

ڈاکٹر نصرت مہدی نے تمام محبان ادب سے پروگرام میں شرکت کی درخواست کی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago