Urdu News

پاکستان: ہنگلاج ماتا کے درشن کے لیے سینکڑوں ہندو خاندان بلوچستان پہنچے

ہنگلاج ماتا کے درشن کے لیے سینکڑوں ہندو خاندان جاتے ہوئے

کراچی، 2 مئی(انڈیا نیرٹیو)

 پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان میں واقع ہنگلاج ماتا کے درشن کے لئے دنیا بھر سے سینکڑوں ہندو خاندان پہنچے ہیں۔ ان میں ہندوستان اور پاکستان کے مختلف حصوں میں رہنے والے ہندو عقیدت مند بھی شامل ہیں۔

مندر کے احاطے اور اس کیآس پاس عقیدت مندوں کی حفاظت کے لیے ایک ہزار سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

تین روزہ پورانک ہنگلاج ماتا مہوتسو پیر کو یہاں شروع ہوا۔ یہ تہوار کورونا کے دور میں دو سال کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ یہ قدیم مندر ضلع لسبیلہ کے علاقے کنڈ ملیر میں کیرتھر پہاڑی سلسلے کے دامن میں واقع ہے۔

اسے ہندو تہذیب کے سب سے نمایاں زیارت گاہوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ یہ دنیا کے پانچ قدیم ہندو مندروں میں سے ایک ہے۔

Recommended