پاکستان کے ایک مذہبی وفد نے ملک کے ناظم الامور آفتاب حسن خان کے ہمراہ ہفتہ کو نئی دہلی میں درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء (رح)پر حاضری دی۔ وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے ایک اہلکار مقیت احسن کی قیادت میں اسلام آباد سے 147 رکنی وفد 7 نومبر کو نئی دہلی پہنچا۔ وفد 13 نومبر کو اپنے دورے کا اختتام کیا۔
ہندوستان نے ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا “آج، 147 پاکستانی زائرین نے، چارج ڈی افیئر مسٹر آفتاب حسن خان اور ہندوستان میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سفارت کاروں کے ساتھ، نئی دہلی میں حضرت نظام الدین اولیاء (رح) کے مزار پر روایتی چادر چڑھائی۔ ہندوستان میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سفارت کار بھی وفد کے ہمراہ درگاہ پر گئے۔
پاکستانی وفد حضرت نظام الدین اولیا رحمۃ اللہ علیہ کے 719ویں سالانہ عرس مبارک میں شرکت کے لیے نئی دہلی میں ہے۔ اس سے پہلے پاکستانی وزارت خارجہ کے ٹویٹ کے مطابق “وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی، اسلام آباد کے ایک اہلکار مقیت احسن کی زیر قیادت زائرین 7-13 نومبر 2022 کو نئی دہلی میں ہیں، تاکہ حضرت نظام الدین اولیاء (رح)ے 719 ویں سالانہ عرس مبارک میں شرکت کریں۔
علاوہ ازیں پاکستانی وفد نے اسی احاطے میں واقع درگاہ حضرت امیر خسرو رضی اللہ عنہ کا بھی دورہ کیا۔ پاکستانی صوفی مذہبی وفود کئی سالوں سے اپنے مقدس مقامات کی زیارت کے لیے بھارت کا سفر کر رہے ہیں۔