وزیر اعظم نریندر مودی نے وجے دشمی کی پیش کی نیک خواہشات

نئی دہلی، 15 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے وجے دشمی کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد اورنیک خواہشات پیش کی ہے۔ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا- آپ سب کو وجئے دشمی کے مبارک موقع پر نیک خواہشات

विजयादशमी के पावन अवसर पर आप सभी को अनंत शुभकामनाएं।

Greetings to everyone on the special occasion of Vijaya Dashami.

— Narendra Modi (@narendramodi) October 15, 2021

دسہرہ کے آخری دن بھی بادل چھائے رہے

جمعہ کے روز، مغربی بنگال میں دسہرہ کے آخری دن، دارالحکومت کولکاتا سمیت ریاست بھر میں آسمان ابر آلود رہا۔ اس کی وجہ سے، وقفے وقفے سے بارش ہو سکتی ہے۔علی پور میں محکمہ موسمیات کے علاقائی ہیڈ کوارٹر نے بتایا ہے کہ کم سے کم درجہ حرارت معمول سے ایک ڈگری زیادہ ہے۔ اسی طرح زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے دو ڈگری زیادہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ فضا میں متوقع نمی زیادہ سے زیادہ 97 فیصد ہے، جس کی وجہ سے شدید گرمی محسوس کی جا رہی ہے۔ شمالی بنگال کے کچھ حصوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے لیکن اس سے زیادہ اثر نہیں پڑے گا۔ اسی طرح کا موسم رواں ہفتے جاری رہنے کا امکان ہے۔

وجے دشمیپر بازار بند، اب کاروبار 18 اکتوبر کو ہوگا

وجے دشمی تہوار کے موقع پر تمام بڑے مالیاتی بازار بشمول اسٹاک،صرافہ، زرمبادلہ بازاربند رہیں گے، جس کی وجہ سے جمعہ کو دلال اسٹریٹ میں کوئی کاروبار نہیں ہوگا۔ تاہم کموڈٹی مارکیٹ صبح کے سیشن کی بجائے شام کو کھلے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ ملکیشیئر بازاراگلے ہفتے پیر 18 اکتوبر کو ٹریڈنگ کے لیے کھل جائیں گے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سال (جنوری سے 14 اکتوبر تک)، بمبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) سینسیکس میں 13554.62 پوائنٹس یا 28.38 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کورونا وبا کے باوجود اس سال شیئرمارکیٹ مضبوط رہا ہے۔ شیئرمارکیٹ میں تیزی کا رجحان جمعرات کو چھٹے کاروباری دن تک جاری رہا۔

یہ قابل ذکر ہے کہ 30 حصص کا سینسیکس کل پہلی بار 6185.95 پر بند ہوا جو 568.90 پوائنٹس یا 0.94 فیصد اضافہ ہے۔ اسی طرح نفٹی 176.80 پوائنٹس یا 0.97 فیصد کے اضافے سے 18338.55 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago