زیراعظم نریندرمودی کی پاکستانی بہن نے راکھی بھیجی، 2024کے عام انتخابات کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
رکشا بندھن کے مبارک موقع سے پہلے، وزیر اعظم نریندر مودی کی پاکستانی بہن قمر محسن شیخ نے  سرحد پار سے  راکھی بھیجی ہے  اور انہیں 2024 کے عام انتخابات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔   ایک خاص بات چیت میں قمر نے کہا کہ انہوں نے تمام تیاریاں کر لی ہیں اور امید ہے کہ اس بار پی ایم مودی سے ملاقات کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ وہ (پی ایم مودی) اس بار مجھے دہلی بلائیں گے۔ میں نے تمام تیاریاں کر لی ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
میں نے یہ راکھی خود کشیدہ کاری کے ڈیزائن کے ساتھ ریشمی ربن کا استعمال کر کے بنائی ہے۔ انہوں نے راکھی کے ساتھ بھیجے ایک خط میں  ان کی اچھی صحت اور لمبی عمر کے لیے دعا کی۔ انہوں نے 2024 کے الیکشن کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے ایک خط لکھا اور ایک لمبی اور صحت مند زندگی کے لیے دعا کی۔ آپ  اسی  طرحاچھا کام کرتے رہیں۔انہوں نے کہا، اس میں کوئی شک نہیں، وہ دوبارہ وزیر اعظم ہوں گے۔ وہ اس کے مستحق ہیں کیونکہ ان میں وہ صلاحیتیں ہیں اور میری خواہش ہے کہ وہ ہر بار ہندوستان کا وزیر اعظم بنیں۔"</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیراعظم  مودی کی بہن شیخ نے گزشتہ سال بھی انہیں راکھی اور ایک رکشا بندھن کارڈ بھیجا تھا۔ رکشا بندھن بہن بھائیوں کے درمیان محبت کے بندھن کی نشاندہی کرتا ہے اور یہ <span dir="LTR">11</span>اگست کو منایا جائے گا۔ رکشا بندھن ہندو سال کے ساون مہینے کے پورے چاند پر منایا جاتا ہے۔ ساون کا مہینہ ہندوؤں میں ایک اچھا  وقت سمجھا جاتا ہے اور اس پورے وقت کے دوران ہر پیر کو بھگوان شیو کی پوجا کی جاتی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago