Urdu News

وزیراعظم نریندر مودی بدھ پورنیما کی عالمی تقریبات کے موقع پر کلیدی خطبہ پیش کریں گے

@PMO India

وزیراعظم  نریندر مودی بدھ پورنیما کی عالمی تقریبات کے موقع پر کلیدی خطبہ پیش کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی آج صبح بُدھ پورنیما سے متعلق، ورچوئل ویشاکھ عالمی تقریبات کے موقع پر کلیدی خطبہ دیں گے۔ تقریب کا اہتمام ثقافت کی وزارت، انٹرنیشنل بُدھسٹ کنفیڈریشنIBC کے اشتراک سے کررہی ہے۔ 

اِس ورچوول تقریب میں دنیا بھر کے بودھ سنگھوں کے سبھی اعلیٰ پیشوا شرکت کریں گے۔ مختلف ملکوں کے 50 سے زیادہ ممتاز بودھ مذہبی رہنما اِس تقریب سے خطاب کریں گے۔ ثقافت محکمے کے وزیر پرہلاد سنگھ پٹیل اور اقلیتوں کے امور کے وزیر مملکت کِرن ریجی جو بھی ورچوول تقریب سے خطاب کریں گے۔ کووڈ اُنیس عالمی وبا کے مدنظر بُدھ پورنیما کی تقریبات ورچوول طریقے سے منعقد ہو رہی ہیں۔ ویشاکھ بدھ پورنیما کو تین طرح سے آشِرواد کا دِن مانا جاتا ہے، کیونکہ یہ تتھا گت گوتم بُدھ کی پیدائش، روشن خیالی اور مہا پَری نِروان کا بھی دِن ہے۔ 

Recommended