Urdu News

آسام میں بیہورقص کاعالمی ریکارڈبنانےکی تیاریاں شروع،تقریب میں وزیراعظم بھی شامل ہوں گے

آسام میں بیہورقص کاعالمی ریکارڈبنانےکی تیاریاں شروع،تقریب میں وزیراعظم بھی شامل ہوں گے

14 اپریل کے اہم پروگرام میں کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ، گورنرز،جی-20 اور سفیروں کو مدعو کیا جائے گا

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے لیے بیہو رقص میں ساڑھے گیارہ ہزار فنکار حصہ لیں گے: وزیر اعلیٰ ڈاکٹر سرما

 آسام حکومت نے 11 ہزار 500 فنکاروں کے ساتھ آسام میں سب سے بڑے بیہو رقص کے انعقاد کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

 وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہیمنت بسوا سرما نے منگل کو بتایا کہ اس کامیابی کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرانے کا ہدف ہے۔ اس کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ اس پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی اہم لوگ بھی شرکت کریں گے۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر سرما منگل کو جنتا بھون (آسام سکریٹریٹ) میں ثقافتی امور اور صنعت کے وزیر بمل بورا اور صحت اور خاندانی بہبود، طبی تعلیم، سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر کیشو مہنت کے ساتھ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

 انہوں نے بتایا کہ بیساکھ کے مہینے سے ایک دن پہلے یعنی 14 اپریل کو رونگالی بیہو یعنی بوہاگ بیہو کے دن گوہاٹی کے سوروجائی اسٹیڈیم میں سب سے بڑے بیہو رقص کا اہتمام کیا جائے گا۔

 اس تقریب میں 11 ہزار 500 ڈانسرس  اور ڈرمر آسام کے روایتی لوک رقص بیہو کا مظاہرہ کریں گے۔ اس کارنامے کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروانے کا ہدف ہے۔

وزیر اعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعظم نریندر مودی 14 اپریل کو مرکزی پروگرام میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا واحد مقصد بیہو کو مقبول بنانا اور اسے عالمی سطح پر لے جانا ہے۔ ڈاکٹر سرما نے کہا کہ 400 تجربہ کار کوریوگرافر بیہو رقص کے فنکاروں کو تربیت دیں گے۔

Recommended