وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ٹویٹر پر ہندوستان اورآسٹریلیا کے درمیان شاندار ثقافتی رابطے کے بارے میں ایک کہانی کا اشتراک کیا۔ یہ واقعہ آسٹریلیا کے وزیر تجارت اور سیاحت ڈان فیرل نے آسٹریلیائی وزیر اعظم کے اعزاز میں دئے گئے ظہرانے کے دوران سنایا۔
دوپہر کے کھانے کے دوران، آسٹریلیا کے وزیر تجارت اور سیاحت فیرل نے کچھ دلچسپ کہانیاں بیان کیں، وزیر اعظم نے ٹویٹ میں اسکا ذکر کیا جسکے مطابق انہیں گریڈ 1 میں ایک مسز ایبرٹ نے پڑھایا، جس نے اس کی زندگی پر گہرا اثر چھوڑا اور وہ اپنی تعلیم کا سہرا اسے دیتے ہیں۔
ایبرٹ، ان کے شوہر، اور ان کی بیٹی، لیونی، 1950 کی دہائی میں بھارت کے گوا سے ایڈیلیڈ چلے گئے اور آسٹریلیا کے ایڈیلیڈ کے ایک اسکول میں پڑھانا شروع کیا۔
ان کی بیٹی لیونی جنوبی آسٹریلیا کے اساتذہ کے ادارے کی صدر بن گئیں۔ مجھے یہ واقعہ سن کر خوشی ہوئی ہے کہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان شاندار ثقافتی روابط کو اجاگر کیا گیا ہے۔ یہ سننا بھی اتنا ہی خوشگوار ہوتا ہے جب کوئی اپنے استاد کو پیار سے یاد کرتا ہے۔