Urdu News

اردو اکادمی، دہلی کی جانب سے سال2019-20 کی منتخب کتابوں پر انعامات

اردو اکادمی، دہلی

 اور23مسودات پر مالی تعاون کا اعلان

نئی دہلی۔

اردو ا کادمی، دہلی کی ایگزیکٹیو کمیٹی  اور ایوارڈ و کلچرل پروگرام سب کمیٹی کی مشترکہ نشست  زیرِ صدارت چیئرمین اردو اکادمی و نائب وزیراعلیٰ، دہلی جناب منیش سسودیا منعقد ہوئی جس میں سال 2019-20ء کی منتخب کتابوں پر انعامات دینے کا فیصلہ کیاگیا۔ اکادمی کو موصول43 کتابوں میں سے جن کتابوں کا انتخاب عمل میں آیاان کی تفصیل ذیل میں درج ہے:

پہلے انعام کے لیے منتخب کتابیں (فی کس پندرہ ہزار روپے)

شعرونثر کی جمالیات(ڈاکٹر تابش مہدی)،وقارِ افکار(وقار مانوی،سیرملک اودھ(ڈاکٹر مظہر احمد)،مرگِ انبوہ (مشرف عالم ذوقی مرحوم)،سفینۂ افکار(ڈاکٹرابرار رحمانی)،انتسامِ ادب(ڈاکٹرسید کلیم اصغر)،مقدماتی ادب(ڈاکٹرخالد مبشر)

دوسرے انعام کے لیے منتخب کتابیں (فی کس دس ہزار روپے)

اردوشاعریپروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین،محشرِ خیال(ڈاکٹراحمد علی برقی اعظمی)،کمائی میری(طالب رامپوری)،اردو نشریات: مسائل اور امکانات(ڈاکٹر محمدشکیل اختر)،شمیمۃالوردہ(محمد ذکیرالدین ذکی) ،مرزا سلامت علی دبیر(ڈاکٹر سید رضا حیدرمرحوم)،اصطلاحاتِ تصوف اور فارسی ادب(چودھری سلطان الدین)،اختر انصاری کی غزل تنقید: ایک مطالعہ

(محمد ریحان)،صریرخامہ (ڈاکٹر سلمان فیصل)،ندافاضلی: حیات و جہات(محمد یوسف رضا) ،خواتین افسانہ نگار:ابتدا سے 1947تک (عمران عاکف خان) ،ڈاکٹر نگہت نسیم کی افسانہ نگاری(مہوش نور)، مفیدکیڑوں کی دنیا(ایم۔ رحمت اللہ)، ہندوستان کا تہذیبی اور ثقافتی منظر نامہ (ڈاکٹرشاہد اختر انصاری)

تیسرے انعام کے لیے منتخب کتابیں: (فی کس پانچ ہزار روپے)

عوامی ترسیل: اصول ونظریات(ڈاکٹراحمد خان)،قوس و قزح (سید ساجد علی ٹونکی)،کاوش (ڈاکٹرمہتاب جہاں)،دلّی جو ایک شہر ہے (ظفر انور)،اردو میں مستعمل ضرب الامثال (ڈاکٹرعبدالناصر)،کھیل کھیل میں (ثنااسد)،بند دریچے (سائرہ عظیم)،یہ دنیا رنگ برنگی(معصوم زہرا)،عکسِ دل (صبا عزیز)،تعلیم کے بغیر زندگی ادھوری (زیبا خواجہ) ،کشمکش (محب اللہ قاسمی)

 ان کے علاوہ منشی نول کشور انعام برائے ناشر(پندرہ ہزار روپے) ”ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس“ کومنتخب کیا گیا۔

تمام انعام یافتگان کی خدمت میں نقد انعامات کے علاوہ اکادمی کا نشان (مومینٹو) اور سرٹیفکیٹ پیش کیا جائے گا۔جلسہ تقسیم انعامات برائے کتب جلد ہی منعقد کیا جائے گا۔

ان کے علاہ اکادمی میں موصول31 مسودات میں سے 24مسودات پر مالی تعاون دینے کا فیصلہ کیا گیا جن کی تفصیل  مندرجہ ذیل ہے:

اقبال اور آرزوئے انقلاب(پروفیسر عبدالحق)،تصانیفِ شبلی پر ایک تحقیقی نظر (پروفیسر الطاف احمد اعظمی)،صوفیائے کرام اور دعوتِ دین (پروفیسر غلام یحییٰ انجم)،میری دو درسگاہیں: جامعہ اور مسلم یونیورسٹی (سید غلام حیدر)،مکمل دیوانِ رباعیاتِ کندن (کندل لال کندن) ،آنکھ کی چوری (انیس مرزا مرحوم)،شور سناٹوں کا (منور امروہوی)،اردو میں قطعہ نگاری کی روایت کا تحقیقی و تنقیدی مطالعہ (محمد فاروق)،کلاسیکی شاعری کی ہیئتی اصناف (ڈاکٹر سلمیٰ رفیق) ،اردو ادب تحقیق و تنقید(ڈاکٹر محمد مرتضیٰ)،

متن، معنی اور تناظر (محمد جابر زماں)،آزادیٔ ہند کی اردو نظمیں (فرزین سلطان) ،آصف جاہِ اول (لاریب سلطان) ،بیسویں صدی میں ادبی تحقیق (ڈاکٹرعبدالرزاق زیادی) ،جدید تنقید اساس و جہات (ڈاکٹر یاسمین قریشی)، نثر پارے (عمران عظیم)،ایک نئی شروعات (تبسم فاطمہ مرحومہ) ، دلّی کی شاعرات (شہر بانو)  ،جہاں اور بھی ہیں ستاروں سے آگے (مظہر حسنین) ،تالاب میں قیامت (طٰہٰ نسیم)  ،کیکٹس کے درمیان (ساحر داؤد نگری)،کاروانِ ادب (شعیب دانش)،ضیائے مدینہ (محمد شہزاد تھے پوری)

اس موقع پر وائس چیئرمین اردو اکادمی حاجی تاج محمد نے تمام انعام یافتگان اورمنظورشدہ مسودات کے مصنفین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ کورونا وبا کے سبب اس اعلان میں تاخیر ہوئی جس کا ہمیں بے حد افسوس ہے لیکن اب حالات معمول پر آگئے ہیں اور انشاء اللہ جلد ہی منعقد ہونے والے اجلاس میں تمام انعام یافتگان کو اکادمی کی جانب سے انعامی رقم اور اکادمی کا مومینٹو پیش کیا جائے گا۔ انھوں نے تمام مصنفین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اردو اکادمی، دہلی اردو کے فروغ کے سرگرمِ عمل ہے تاکہ اردو گھر گھر پہنچ سکے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ جن مصنفین کے مسودات منظور ہوئے ہیں ان کواکادمی خطوط کے ذریعہ مطلع کرے گی کہ وہ  وقتِ معینہ تک اپنی کتابیں طبع کراکر اکادمی کے دفتر میں پیش کردیں۔

Recommended