مدھیہ پردیش اردو اکادمی ،محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام ’’افسانے کا افسانہ‘‘ کے تحت ’’فکشن کے جدید رجحانات‘‘ موضوع پر پروگرام کا انعقاد 6 اگست، 2023 کو شام 5 بجے سے ٹرائبل میوزیم آڈیٹوریم، شیاملہ ہلس، بھوپال میں ہوگا۔
اردو اکادمی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرت مہدی نے پروگرام کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اردو اکادمی کے ذریعے ہر سال فکشن پر مبنی پروگرام’’ افسانے کا افسانہ‘‘ کا انعقاد کیا جاتا ہے، اس سال یہ پروگرام ’’ فکشن کے جدید رجحانات‘‘ موضوع پر مبنی ہے جس میں ملک کے معروف فکشن نگار اور ادبا شامل ہوں گے اور فکشن کے جدید رجحانات کے کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔
پروگرام کی صدارت معروف ناول نگار پدم شری اوشا کرن خان فرمائیں گی اور پروفیسر شافع قدوائی فکشن کے جدید رجحانات پر، ڈاکٹر اندو شیکھر تت پُرش ہندی افسانوی ادب کے جدید رجحانات پر، ڈاکٹر محمد نعمان خاں نے معاصر اردو ناولوں پر، اقبال مسعود افسانچوں پر اور کانتا رائے مختصر ہندی افسانوں پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے، ساتھ ہی عشرت ناہیداور صباحت آفرین لکھنؤ افسانے پیش کریں گی . پروگرام کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر محمد اعظم انجام دیں گے۔
یہ پروگرام طلبا اور ریسرچ اسکالروں کے لیے اہم ہے. سیمینار میں شرکت کرنے والے طلبا، ریسرچ اسکالروں اور اساتذہ کو اکادمی کی جانب سے سرٹیفکیٹ دیے جائیں گے۔
ڈاکٹر نصرت مہدی تمام محبان ادب سے پروگرام میں شرکت کی درخواست کی ہے۔