تہذیب و ثقافت

رمضان المبارک عالم انسانیت کے لیے باعثِ رحمت: پروفیسر اقتدار محمد خان

’’درحقیقت رمضان المبارک کے ایک ماہ کے روزوں کی فرضیت سے مسلمانوں کی تربیت مقصود ہوتی ہے۔اس کے ذریعہ اللہ تعالی اپنے بندوں میں ایسی قوت و استعداد پیدا کرنا چاہتا ہے جو انہیں اگلے گیارہ مہینوں میں حرام و ناجائز چیزوں سے دور رکھے اور تقویٰ کی زندگی گذارنے پر آمادہ کردے۔‘‘ان خیالات کا اظہا پروفیسر اقتدار محمد خان،صدر شعبہ اسلامک اسٹڈیز نے آج شعبہ میں بزم طلبہ کی جانب سے منعقدافطار پارٹی میں کیا۔

شعبہ کے استادڈاکٹر محمد ارشد نے رمضان کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ اس ماہ کا پہلا عشرہ رحمت،دوسرا مغفرت اور تیسرا جہنم سے آزادی کا ہے،اس لیے ہمیں اس سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہونا چاہیے۔

ڈاکٹر خورشید آفاق،مشیر بزم طلبہ نے طلبہ کو روزے کی فضیلت سے واقف کراتے ہوئے کہا کہ روزہ اور قرآن کریم دونوں قیامت کے دن بندے کی شفاعت کریں گے اور اس کے حق میں دونوں کی شفاعت قبول کی جائے گی۔

بزم طلبا کے ذمہ داران عبدالسمیع،محمد ثاقب،ابراہیم خان،محمد اکرم اوران کی ٹیم نے اس موقع پرتمام طلبا و طالبات کا استقبال کیا اور آپس میں ایک دوسرے سے مل کر شعبہ کی تعمیر وترقی کے سوچنے اور کام کرنے کے لیے مہمیز کیا۔

آخر میں شعبہ کے استاذ ڈاکٹر محمد خالد خان کی امامت میں مغرب کی نماز ادا کی گئی ۔اس موقع پر شعبہ کے جملہ اساتذہ جناب جنید حارث، ڈاکٹرمحمد مشتاق،ڈاکٹر محمدعمر فاروق ،ڈاکٹر جاوید اختر،ڈاکٹر انیس الرحمان،ڈاکٹر محمد اسامہ ،ڈاکٹر عمار عبدالحئی،ڈاکٹر محمدمسیح اللہ کے علاوہ ریسرچ اسکالرس،ایم اے اور بی اے کے طلبا کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

پروگرام کو کامیاب بنانے میں ابوسالم یحییٰ،نداپروین،محمد شہنواز،محمدنعمان،امن عثمان،حکیم مصباح، عالیہ، اقصیٰ،توقیر،عبدالرحمن،احتشام،ابوحمزہ،سکینہ خلود،ساجدہ خاتون،درخشاں اورمنزہ جعفری وغیرہ کا اہم کردار رہا ۔

Dr M. Noor

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago