Urdu News

ماں اناپورنا کی نایاب مورتی کاشی وشوناتھ پریشد کے حوالے، کیا ہے ماں انا پورنا مورتی کی نایابی؟

ماں اناپورنا کی نایاب مورتی کاشی وشوناتھ پریشد کے حوالے

نئی دہلی، 11 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

قومی راجدھانی دہلی میں آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا نے کاشی وشوناتھ پریشد کو ماں اناپورنا کی ایک نایاب مورتی سونپ دی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی کوششوں سے یہ مجسمہ 100 سال بعد کینیڈا سے واپس لایا گیا ہے۔

جمعرات کی صبح نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ کمپلیکس میں ایک پروگرام میں مرکزی وزیر ثقافت جی کشن ریڈی کی موجودگی میں ماں اناپورنا کی مورتی کاشی وشوناتھ پریشد کے حوالے کی گئی۔ یہ مجسمہ ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی طرف سے 14 نومبر کو کاشی وشوناتھ مندر کے احاطے میں مکمل امن و امان کے ساتھ نصب کیا جائے گا۔

ماتا اناپورنا دیوی کی یہ نایاب مورتی 100 سال پہلے کاشی سے چوری ہوئی تھی جسے کینیڈا لے جایا گیا تھا۔ پچھلے سال وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے 'من کی بات' پروگرام میں اس مجسمہ کو ہندوستان واپس لانے کی اطلاع دی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ اس مورتی میں ماں اناپورنا کے ایک ہاتھ میں کھیر کا پیالہ ہے۔ یہ مجسمہ پچھلے 100 سالوں سے یونیورسٹی آف ریجینا کی میکنزی آرٹ گیلری کا حصہ تھا۔

Recommended